کمسن بچی کیساتھ زیادتی،ادھیڑ عمر شخص کے سر اور داڑھی کے بال مونڈ دیئے گئے، ویڈیو وائرل

لاہور(آن لائن نیوز) لاہور میں میں شہریوں نے کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ادھیڑ عمر شخص کے سر اور داڑھی کے بال مونڈ دئیے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس نے دیکھا جا سکتا ہے کہ چند افراد ایک ادھیڑ عمر شخص کے سر اور داڑھی کے بال مونڈ رہے ہیں۔اس شخص پر مبینہ طور پر کمسن بچی کے ساتھ

زیادتی کا الزام ثابت ہوا تھا جس کے بعد علاقہ مکین اس کے ارد گرد جمع ہوگئے اوربچی کے ساتھ زیادتی کی سزا دیتے ہوئے اس کے سر اور داڑھی کے بال کا ٹ دئیے۔عوام نے طیش میں آتے ہوئے استرے کی مدد سے ملزم کی داڑھی کے آدھی سائیڈ کے بال کاٹ دیے۔جبکہ ایک طرف کی بھنویں بھی مونڈ دیں۔اس تمام کارروائی کے دوران ملزم ہاتھ باندھ کر کھڑا رہا اور کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی۔ویڈیو کے آخر میں ایک شخص نے کہا کہ پولیس آگئی اور ملزم کو جانے دیا جائے۔بعدازاں محلے داروں نے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

مزید پڑھیں! مولویوں کی بیویاں اتنی خوبصورت کیوں ہوتی ہیں؟عالم دین نے ایسی وجہ بتادی

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!