ایتھے رکھ! مبینہ ناجائز تعلقات کا الزام، اداکارہ عظمیٰ خان مشکل میں پڑگئیں

کراچی (کائنات نیوز) خاتون کے شوہر کے ساتھ مبینہ ناجائز تعلقات کا الزام ، جوانی پھر نہیں آنی کی اداکارہ عظمیٰ خان اور ہما خان مشکل میں پڑھ گئی ، تیسری خاتون نے دونوں کو ٹف ٹائم دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک خاتون جوانی پھر نہیں آنی فلم کی اداکارہ عظمیٰ خان پر بھڑک گئی ہیں اور ان پر اپنے شوہر کےساتھ

مبینہ ناجائز تعلقات کے شک کی بنا پر سخت لہجہ میں نظر آتی ہیں۔خاتون نے دونوں سے سوال کیا کہ کیا تم دونوں کا میرے شوہر کے ساتھ رشتہ کیا ہے۔ جس پر عطمیٰ خان خاتون کو آنٹی بول دیتی ہیں ، خاتون ردعمل دیتے کہتی ہے کہ میں تمہیں آنٹی لگتی ہوں ، تم 34 سال کی ہو میں 40 سال کی ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عظمیٰ خان ڈری ہوئی ہما خان کے پیچھے چھپی ہوئی ہیں اور بات بات پر معذرت کرتی نظر آتی ہیں۔جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عظمیٰ خان کو خاتون کی جانب سے تھپڑ بھی مارا گیا ہے جس کے باعث وہ اپنا ہاتھ اپنے چہرے پر رکھے ہوئی ہیں۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہیں ٹاپ ٹرینڈ میں آ گئی ہے جس پر صارفین کی جانب سے بھی تبصرہ جاری ہے ۔ تاہم عظمیٰ خان اور ہما خان نے اس حوالے سے کسی بھی تبصرے سے گریز کیا ہے۔ یہ بات بھی قابل غور رہے عظمیٰ خان پاکستان کی ہٹ فلموں میں کام کر چکی ہیں ، جس میں جوانی پھر نہیں آنی، جوانی پھر نہیں آنی 2، تیری میری لو سٹوری ، یلغار شامل ہے۔ عظمیٰ خان فلموں کے علاوہ ٹی وی سیریلز میں بھی اپنے جلوے دیکھا چکی ہیں۔ صارفین کی جانب سے ویڈیو بنانے والی خاتون کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ کسی کی زندگی کا ذاتی معاملہ ہے سوشل میڈیا پر نہیں آنا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں! دوبھائیوں کی شادی ایک ہی دن ہوئی سہاگ رات کو ان کی بیویاں آپس میں بدل گئی،، پھر کیا ہوا

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!