ترس آتا ہے ان لوگوں پرجواب بھی انکو لیڈرمانتے ہیں ” نواز شریف کی تصویر پر حکومتی رہنماؤں کا ردعمل‎

اسلام آباد (کائنات نیوز) نواز شریف کی لندن ہوٹل میں چائے پینے کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اکثر و بیشتر لندن میں مختلف جگہوں کی تصاویر سوشل میڈیا کی زیب بنتی رہتی ہیں ،ا سی حوالے سے نواز شریف کی ایک اورچائے پینے کی تصویر سوشل میڈیا وائرل ہو گئی ہے

نواز شریف

جس پر وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹر پیغام میںلکھا کہ ” ‏انہوں نے قوم کو بے وقوف سمجھ رکھا ہے۔آپ جھوٹ بول کر لندن گئے۔جس جماعت کا میعار یہ ہو کہ تین دفعہ وزیراعظم بننےوالے شخص میں اتنی اخلاقی قوت نہ ہو کہ وہ سچ بولے۔اور جھوٹ بول کر ملک سے بھاگ جائے۔ ترس آتا ہے ان لوگوں پر جو اب بھی اس جھوٹ کو سنتے ہیں اور انکو لیڈر مانتے ہیں۔افسوسناک”۔ جبکہ وفاقی وزیر فواد چودھری نے تصویر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’’ہمارے نظام انصاف، قانون، انتظامیہ اور عدالتی نظام کا منہ چڑاتی یہ تصویریں بتاتی ہیں کہ آخر عوام احتساب کے نظام پر کتنا اعتماد کر سکتے ہیں ؟‘‘۔ واضح رہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف عدالت سے طبی بنیادوں پر ضمانت حاصل کرنے کے بعد اس وقت لندن میں علاج کی غرض سے مقیم ہیں۔

مزید پڑھیں! گرمی میں پنکھے کی ہوا کو ٹھنڈا کیسے کریں؟

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!