آپ عائشہ عمر سے شادی کررہے ہیں؟ صحافی کے سوال پرشیخ رشید کا حیرت انگیز ردعمل

اسلام آباد(کاینات نیوز)پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے صحافی نے سوال پوچھا کہ سنا ہے آپ عائشہ عمر سے شادی کر رہے ہیں۔ جس کے جواب میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وہ کون ہیں جس پر انہیںبتایا گیا کہ وہ ایک اداکارہ و ماڈل ہیں، جس کے بعد شیخرشید نے مسکرادیئے ۔ قبل ازیںاکستانی خوبرو اداکارہ عائشہ عمر سے ایک پروگرام سے سوال پوچھا گیا

کہ اگر کسی وجہ سے دنیا میں چوہدری شجاعت، شیخ رشید، رانا ثنا اللہ اور قائم علی شاہ کے علاوہ تمام مرد ختم ہوجائیں تو وہ ان میں سے کسشخصیت کو اپنا جیون ساتھی بنائیںگی ؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ میں نے سب کو دیکھا ہوا نہیں ہے میں گوگل کر لوں اس کے بعد ہی کچھ کہہ سکتی ہوں ، گوگل کرنےکرنے کے بعد عائشہ عمر نے جواب دیا کہ میں شیخ رشید سے شادی کرلوں گی کیونکہ ان کی حس مزاح اچھی ہے اور وہ مزاحیہ شخصیت کے مالک ہیں۔معروف اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ابھی انہیں شادی کی طلب نہیں ہوئی ہے اور جب انہیں ضرورت ہوگی تو وہ ضرور شادی کریں گی۔ایک انٹرویو میں عائشہ عمر نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں مزاحیہ انداز میں کہا کہ یہ صرف ہمارے سماج کی سوچ ہے کہ شادی زندگی کو سنوارتی ہے تاہم درحقیقت شادی تو زندگی ختم کردیتی ہے۔عائشہ عمر نے کہا کہ انہیں شادی کی تقریبات میں جانے سے کوئی مسئلہ نہیں، جب بھی کوئی انہیں دعوت دے گا وہ ضرور جائیں گی اور جب انہیں ضرورت ہوگی تووہ بھی شادی کریں گی اور سب کو بلائیں گی لیکن اس وقت انہیں اس کی طلب نہیں۔اداکارہ نے اسی معاملے پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پتہ کہ ان کی شادی کب ہوگی اور اس حوالے سے خدا ہی بہتر جانتے ہیں لیکن فی الحال ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔اداکارہ کے مطابق لوگ دراصل اس لیے شادی کرتے ہیں

کیوں کہ انہیں بچے چاہیے ہوتے ہیں اور انہیں خاندان کو آگے بڑھانا ہوتا ہے لیکن چوں کہ ابھی وہ خود بچی ہیں تو ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔

مزید پڑھیں! ترس آتا ہے ان لوگوں پرجواب بھی انکو لیڈرمانتے ہیں ” نواز شریف کی تصویر پر حکومتی رہنماؤں کا ردعمل

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!