جاسوس کبوتر کے بعد دہشت گرد ٹڈیاں، پاکستان ٹڈیوں کو دہشت گرد بنا کر بھیج رہا ہے

نئی دہلی (کائنات نیوز ) پاکستان ٹڈیوں کو دہشت گرد بنا کر بھارت بھیج رہا ہے، پاکستان سے خاص تعصب رکھنے والے بھارتی نیوز اینکر ارناب گوسوامی نے ایک بار پھر پاکستان پر مضحکہ خیز الزام عائد کردیا ہے۔ نیوز اینکر نے ٹی وی شو کے دوران الزام لگایا کہ پاکستان ٹڈیوں کو دہشت گرد بنا کر بھارت بھیج رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”سب سے گئے گزرے کو پدی اور پدی کا شوربا کہتے ہیں

لیکن اب اس سے بھی ایک ابتر چیز آئی ہے اور وہ ہے ٹڈی”۔ انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل پورے پاکستان کے لیے سب سے بڑی مصیبت بن گیا ہے۔ انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ پاکستان ٹڈی سے ہار گیا ہے اور آدھے پاکستان پر ٹڈیوں کا قبضہ ہوگیا ہے۔ ارناب گوساوامی نے سوال کیا کہ کیا پاکستان اب ان ٹڈیوں کے ذریعے بھارت پر حملہ کرے گا؟ انہوں نے پاکستانیوں کو ٹڈیوں کا شوربا کھانے کا مشورہ بھی دیا۔ اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے الزام لگایا کہ اکستان ان ٹڈیوں کو دہشت گرد بنا کر بھارت بھیج رہا ہے۔ ایک صارف نے ٹڈی کی تصویر شئیر کی جس میں ٹڈی کے پروں پر لٹکی بندوق دکھائی ہے اور صارف نے کہا کہ ارناب کو ٹڈی دل کی ٹڈی ایسے نظر آتی ہے۔

مزید پڑھیں! سونے سے قبل 2 بار یہ پڑھ لیں! جادو کرنے والا نظر آ جائے گا حضرت علی کا مہشور واقعہ

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!