انڈونیشیا،سانپ نے انسان کونگل لیا،ساتھیوں کوکیسے پتاچلااورلاش کیسے ملی؟ ،لرزہ خیزواقعہ

کائنات نیوز! عام طورپرسب جانتے ہیں کہ دنیامیں ایسے جانوربھی ہیں جوکہ انسان کودیکھتے ہیں اس پرحملہ کردیتے ہیں اورلمحوں میںہیاانسان کوچبائے بغیرنگل لیتے ہیں لیکن انڈونیشیاکے ایک گائوں میں اسی طرح کاایک خوفناک واقعہ پیش آیاہے کہ ایک دیوہیکل سانپ  (Gaint Python)نے ایک شہری کونگل لیا۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اکبرسالابیرواپنے دوستوں کے ہمراہ پام آئل کے کھیتوں میں کام کرنے کےلئے گیا

اور پام آئل کے پتے کاٹتے ہوئے اس کوایک دیوہیل سانپ  نے خاموشی سے نگل لیاجس پراس کے دیگرساتھیوں نے اکبرکی تلاش شروع کردی کہ ساتھ ہی ان کوکسی انسان کے چیخنے چلانے کی آوازیں بھی آئیں توانہوں نے دیکھاکہ ساتھ ہی باغ میں ایک دیوہیکل سانپ گھوم رہاہے اوراس کاپیٹ بڑھاہواہے جس سے ان کوشک پڑاکہ کہیں اس سانپ نے ہی توان کے ساتھی کونگل تونہیں لیا؟ یہ شک ہوتے ہی وہاں پرموجود افراد نے مقامی دیہاتیوں سے ایک شکاری چاقو لیا جوکہ تین فٹ کاتھااوراس دیوہیکل سانپ کوپکڑاکراس کے پیٹ کوچیراتووہاں پرموجود سب افرادحیران رہ گئے تھے کہ اس سانپ کے پیٹ سے ان کے ساتھی کی لاش ملی جوکہ مرچکاتھالیکن اس کوسانپ نے کچلنے اورچبانے کے بجائے نگل لیاتھا۔سانپ نے صرف اکبرکے گلے کوپکڑاتھااوربعدمیں نگل لیاجس کی وجہ سے اکبر کے جسم پرصرف اس کے گلے پرہی سانپ کے دانتوں کے نشانات پائے گئے جبکہ باقی جسم پرصرف اس سانپ کے پیٹ کے اندرموجود خون کے دھبے ہی موجود تھے ۔اس لرزہ خیزواقعہ کے بعد علاقے میں خوف پھیل گیاکہ کس طر ح خاموشی سے ایک دیوہیل سانپ نے چلتے پھرتے شخص کواتنی خاموشی اورآسانی سے اپناشکاربنالیا۔واضح رہے کہ انڈونیشیاکے جنگلات ا ور دیگرعلاقوں میں ایسے سانپوں کی بہتات ہے جو جسامت میں انسانوں سے بھی کئی گنابڑے ہیں

اوران کی جسامت مگرمچھوں کے برابرتک ہوتی ہے اوران کی شکلیں بھی عام سانپ  کے بجائے الگ قسم کی ہوتی ہیں جبکہ بعض افراد ان سانپوں کاشکارکرکے ان کے جسم سے حاصل ہونے والے قیمتی چمڑے کوفروخت کرکے بھاری معاوضے بھی کماتے ہیں ۔

مزید پڑھیں! سخت گرمی میں موسلادھار بارش ، محکمہ موسمیات نے پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!