اولاد نرینہ کے لیے والدین کو کس جانور کا گوشت کھانا چاہیے؟مزید جانیئے اس پوسٹ میں۔

اولاد نرینہ

 کائنات نیوز! اولاد نرینہ والدین کی پہلی خواہش ہوتی ہے اور اس کیلئے حکماءحضرات کی خدمات سمیت ہرطرح کے ٹوٹکے بھی آزمائے جاتے ہیں لیکن اب ایک ملائیشین اخبار نے خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ بیٹے کی خواہشمند ہیں تو بیف ( گائے ، بھینس وغیرہ) کا گوشت کھائیں جس پر بھارت میں ہنگامہ برپاہوگیا۔ملائیشین اخبار نے بیٹے کے خواہشمند والدین کیلئے

ایک آرٹیکل شائع کیا ہے جس میں چھ کام کرنے کی تجویز دی گئی اور ان میں سے ایک بیف ہے ۔آرٹیکل کے متن کے مطابق’ یہاں ایسا کوئی بھی شخص نہیں ہوگا جسے بچے کی خواہش نہ ہو،عمومی طورپر کہتے ہیں کہ کوئی بھی بچے کی پیدائش سے پہلے اس کی صنف سے متعلق فیصلہ نہیں کرسکتا، تاہم بیٹے کے خواہشمند لوگوں کو یہ باتیں معلوم ہونی چاہیں ، یہاں کچھ سادہ سی تجاویز ہیں اورسائنس نے ثابت کیاہے،اگرچہ اس کی 100فیصدگارنٹی نہیں ہے ۔ کئی تجاویز کیساتھ یہ بھی ہدایت کی گئی کہ بیف کھائیں اور شمال کی طرف منہ کرکے خواتین آرام کریں۔دوسری طرف بھارت میں یہ خبرسامنے آتے ہی ہنگامہ برپا ہوگیا اور بھارتی میڈیا نے واویلاشروع کردیا کیونکہ بھارت میں بچوں کی پیدائش سے قبل لڑکیوں کو موت کی وادی دھکیلے جانے کے مکروہ فعل کی وجہ سے

کسی قسم کا ٹیسٹ کرانا ممنوع ہےاور 2011ءکی مردم شماری کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں خواتین اور مردوں کی تعداد تقریباً برابر تھی لیکن پھر گزشتہ کچھ عرصے سے لڑکیوں کی تعداد میں کمی دیکھی گئی ۔ بھارتی اخبار کاکہناتھاکہ ہم یہ یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ ریاست میں بچوں کی تعداد میں اضافے سے بیف کا کوئی تعلق نہیں ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ہندومذہب میں گائے کی پوجا کی جاتی ہےاور اس کے گوشت کو بھی کھانے سے حتی الامکان مسلمانوں کوروکاجاتاہے جبکہ ملائیشیا ایک مسلمان ملک ہے اور گائے کے گوشت یا دودھ کی افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتاتاہم بیف اور بیٹے کی پیدائش سے متعلق کوئی ٹھوس سائنسی ثبوت بھی موجود نہیں۔

مزید پڑھیں! مردوں کے گلے میں موجود یہ ہڈی کیوں زیادہ باہرکو نکلی ہوتی ہے؟

اپنی رائے کا اظہار کریں