بھارت کا ایک مزار جہاں زہریلے ترین بچھو بھی ڈنک نہیں مارتے حیران کن واقعہ

نئی دہلی (کائنات نیوز) بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے صوبہ اتر پردیش کے شہر امروہہ میں ایک بزرگ حضرت سید حسین شرف الدین شاہ ولایت رحمة اللہ تعالیٰ علیہ کا مزار ہے کہ جہاں رینگنے والے بچھو بے ضرر ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے صوبہ اتر پردیش کے شہر امروہہ میں ایک بزرگ حضرت سید حسین شرف الدین شاہ ولایت رحمة اللہ تعالیٰ علیہ کا مزار مبارک ہے،

ان کے مزار پر بے شمار خطرناک اور زہریلے بچھو پھرتے رہتے ہیںلیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ بچھو مزار کے احاطہ میں کسی کو ڈنک نہیں مارتے حتیٰ کہ اگر کوئی ان کو پکڑ بھی لے تو پھر بھی وہ ڈنک نہیں مارتے اور ان کو پکڑنے سے کوئی تکلیف نہیں ہوتی۔اس سے بھی حیرت والی بات یہ ہے کہ اگر باہر سے زہریلے بچھو لا کر مزار مبارک کے نزدیک چھوڑ دیئے جائیں تو وہ بھی بے ضرر ہوجاتے ہیں اور اپنی فطرت کے خلاف ڈنگ مارنے کی بجائے ڈنگ کو سکیڑ لیتے ہیں یہ ان بزرگ کی حیرت انگیز کرامت اور سائنسدانوں اور محققین کے لیے دعوت فکر ہے

مزید پڑھیں! پہلے انکار مگر پھر جب بچوں کی خاطرنیک ماں زناکے لیے مجبورہوگئی۔۔ حیرت انگیز واقعہ

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!