آپ کے جسم میں اگر یہ تکلیف ہے تو آپ کرونا وائرس کا شکار ہیں، ماہرین نے نئی علامت بتا دی

کائینات نیوز! ماہرین نے کرونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی نئی علامت بتا دیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محققین نے شروع میں کووڈ-19 یعنی کورونا وائرس کی چند عام علامات بتائی تھیں جس میں خشک کھانسی، تیز بخار اور سانس لینے میں مسئلہ ہوسکتا ہے۔بعد ازاں سائنسدانوں نے کورونا وائرس کی علامات کے حوالے سے نئی تحقیق کی

جس میں انہوں نے کرونا وائرس سے سونگھنے اور ذائقے کی حس متاثر ہونے کے حوالے سے بتایا تھا اب محققین نے کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی ایک نئی علامت بتائی ہے۔امریکا کی نیو یارک یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہناہے کہ کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں میں پٹھوں میں تکلیف ہونا بھی ایک علامت ہے۔محققین کے مطابق کورونا وائرس کے مریضوں میں سانس لینے میں مسئلہ ہونے کے ساتھ جسم میں درد ہونا بھی ایک علامت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے مریضوں میں جسم میں تکلیف ہونے کی وجہ سائٹوکائنس کیمیکل ہے جو کہ جسم میں وائرس داخل ہونے کی وجہ سے خارج ہوتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کے 15 فیصد مریضوں میں جسم اور جوڑوں میں تکلیف دیکھنے میں آئی ہے۔

مزید پڑھیں! لیموں کے ذریعے صرف 2 ہفتے میں 10 کلو سے زائد وزن کم کرنے کا آسان ترین طریقہ

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!