برطانیہ میں کتے کورونا وائرس کے مریضوں کی شناخت کرنے لگے

برطانیہ (کائنات نیوز)  کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تیزی سے بڑھتی تعداد اور ٹیسٹنگ کٹس کی عدم یا کم دستیابی کے دوران، برطانوی ماہرین کی ایک ٹیم نے کتوں کے ذریعے کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کر رہے ہیں۔ سائنس میگزین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ترکیب ایسے ممالک میں انتہائی حد تک کارگر ثابت ہو سکتی ہے جو غریب ہیں

یا جہاں ٹیسٹنگ کٹس کی قلت پائی جاتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خصوصی طور پر تربیت یافتہ یہ کتے ایک گھنٹے میں 750؍ افراد کو سونگھ کر بتا سکتے ہیں کہ وہ کورونا سے متاثر ہے یا نہیں۔ لندن اسکول آف ہائی جین اینڈ ٹروپیکل میڈیسن کے ماہرین کی جانب سے کتوں کو خصوصی طور پر یہ تربیت دی جا رہی ہے۔ تجرباتی بنیادوں پر شروع کیے جانے والے اس پروجیکٹ کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر 6؍ کتوں کو تربیت دی گئی ہے اور یہ ٹرائل میں کامیاب ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں! آپ کے جسم میں اگر یہ تکلیف ہے تو آپ کرونا وائرس کا شکار ہیں، ماہرین نے نئی علامت بتا دی

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!