جہیز میں موٹرسائیکل نے ملنے پر ایک شخص نے اپنی ہی بیوی سے بداخلاقی شروع کر دی

نئی دہلی (کائنات نیوز)  بھارت میں جہیز میں موٹر سائیکل نہ ملنے پر ایک شخص نے اپنی بیوی کا نمبر سوشل میڈیا پر دے ڈالا اور لوگوں کو اپنی ہی بیوی سے غلط تعلقات قائم کرنے کی ترغیب دینے لگا ۔یہ واقعہ ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جہاں پر ایک شخص جہیز کے سامان میں موٹر سائیکل کا متقاضی تھالیکن اپنی من پسند چیز نہ پاکر اس نے بیوی کو بے عزت کرنا اور تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

بیوی خاوند کے اس سلوک پر ناراض ہو کر میکے جا کر بیٹھ گئی۔ اس پر خاوند اپنی گراوٹ اور گھٹیا پن کی حدیں پھلانگنے لگا۔خاتون کو ایک غیر اخلاقی کال موصول ہوئی جس پر اسے پتہ چلا کہ اس کے شوہر نے اس کا نمبر سوشل میڈیا پر ڈال کر لوگوں کو اس سے غلط تعلقات قائم کرنے کی ترغیب دینا شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں! ماڈرن لائف کے انوکھے اصول

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!