20ڈالرکے جعلی نوٹ سے شرو ع ہونے والامعاملہ اربوں ڈالرلے ڈوبا

ڈالر

واشنگٹن (کائنات نیوز )امریکی شہر مینسپولس میںپچیس مئی کوپولیس نے ایک سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کو20ڈالرکاجعلی نوٹ دے کرسگریٹ خریدنے کے الزام میں پکڑا۔پولیس کے مطابق ایک چھوٹے ریسٹورنٹ سے پولیس ہیلپ لائن پرفون آیاکہ سیاہ فام شہری جعلی نوٹ دے کرسگریٹ خریدنے کی کوشش کررہاہے ۔پولیس کے جارج فلائیڈ کوپکڑنےکے 17منٹ بعدیہ سیاہ فام شہری بےہوش ہوچکاتھا

اورایک پولیس افسر اپنے گھٹنے کی مدد سے اس کی گردن پرچڑھ کربیٹھاتھا جارج فلائیڈ حرکت نہیں کرپارہاتھااورغالباًتب ہی مرچکاتھا۔سیاہ فام جارج فلائیڈ نے سگریٹ لینے لیے بیس ڈالرکانوٹ دیاجس پرریسٹورنٹ کے ملازم نے کہاکہ اس کانوٹ جعلی ہے اوریہ تکرارہونے پرجارج نامی ریسٹورنٹ کے ملازم نے پولیس کوفون کیاجس کے بعد جارج فلائیڈ کی ہلاکت ہوئی ویڈیو وائرل ہونے پرمظاہرے پھوٹ پڑے اورکوروناکے باعث پہلے سے غیرمستحکم امریکی معیشت کومزیداربوں ڈالرز کانقصان اٹھاناپڑا۔

مزید پڑھیں! انگور کے پتے پیس کر پیشانی پر رکھنے سے کیا ہوتاہے،حیرت انگیز تحقیق

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!