ہوشیار، اپنے اپنے گھروں کی چھتیں ٹھیک کروا لیں ، پاکستان میں موسلا دھار بارشیں ہونے والی ہیں

اسلام آباد (کائنات نیوز) اپنے اپنے گھروں کی چھتیں ٹھیک کروا لیں ، پاکستان میں موسلا دھار بارشیں ہونے والی ہیں ۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار،بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مسلسل ۔ 3 مہینے غیر معمولی اور ریکارڈ بارشیں ہونے کی پیشن گوئی، جولائی سے ستمبر کے دوران ملک میں مون سون کے سلسلے میں معمول سے 10فیصد زائد بارشیں ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے جولائی سے ستمبرکے دوران ملک میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس بار ملک میں مون سون کی بارشیں معمول سے 10فیصد زائد ہوں گی ، کشمیر اورسندھ میں مون سون کی بارشیں معمول سے 20 فیصد زائد ہوسکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں جولائی تاستمبر اب تک معمول کی بارشیں 140ملی میٹر ریکارڈکی گئی ہیں، مون سون بارشوں سے ملک کے مشرقی دریاؤں میں سیلابی صورت حال ہوسکتی ہے اور بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ رہے گا۔چاول کی فصل کے حوالے سے مون سون کی بارشیں مفید ہوں گی تاہم کپاس کی فصل کے لیے بارشیں نقصان دہ ہوسکتی ہیں جب کہ پاور سیکٹر اور زراعت کے لیے پانی وافر مقدار میں موجود ہوگا۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مون سون کے دوران بننے والا موسم ٹڈیوں کی افزائش کے لیے موزوں ماحول فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں! کیا عورت ناراضگی کی صورت میں شوہر سے ایک رات الگ سو سکتی ہے

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!