کورونا وائرس سے بچوں میں سنگین امراض جنم لینے لگے،ماہرین کا اہم انکشاف سامنے آگیا

کراچی (کائنات نیوز) ماہر امراض قلب ڈاکٹر شازیہ نے کہا ہے کہ سندھ میں بچوں میں دل کے امراض پر تحقیق کی گئی ہے جس کے مطابق سندھ میں 5 بچوں کی کورونا کے باعث دل کی شریانیں متاثر ہوئی ہیں۔ڈاکٹر شازیہ نے کہا کہ سندھ میں دل کی شریانوں کے متاثرہ 15 بچوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔ماہر امراض قلب ڈاکٹر شازیہ نے بتایا کہ 15 میں سے 5 بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،

متاثرہ بچوں کی عمریں 10 ماہ سے 16 سال کے درمیان ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور برطانیہ میں 2ماہ میں کورونا سے اب تک ایسے 10 بچے سامنے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں! واپڈا کا کارنامہ ، قصاب کو بجلی کا کروڑوں کا بل بھجوا دیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!