ان رجسڑڈ وی وی پی این کے استعمال کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (کائنات نیوز) پی ٹی اے نے غیر تصدیق شدہ وی پی این کے استعمال کو غیرقانونی قرار دےدیا ہے،پی ٹی اے کی جانب سے اخبارات میں پبلک نوٹس کے ذریعے عوام کو اپنی وی پی این رجسٹرڈ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اشتہار میں کہا گیا ہے کہ کمیونیکیشن کیلئے ایسے ذرائع کا استعمال کرنا جس سے صارف کی شناخت چھپ جائے ،

یہ پی ٹی اے ریگولیشنز کی خلاف ورزی ہے۔ وہ صارفین جنہیں اپنے قانونی مقاصد کیلئے وی پی این کے استعمال کی ضرورت پڑتی ہے، انہیں اپنی وی پی این 30 جون تک پی ٹی اے کے پاس رجسٹرڈ کرانا ہوگی۔پی ٹی اے کی جانب سے وارننگ دی گئی ہے کہ ان تمام صارفین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جو غیر تصدیق شدہ وی پی این کے غیر قانونی استعمال میں ملوث ہوں گے۔

مزید پڑھیں! حضرت عیسیٰ ؑ کانے دجال کا خاتمہ نبی کریم ﷺ کی کس تلوار سے کریں گے

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!