افسوسناک خبر! پاکستان کے اہم شہر میں 6 ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے نے خودکشی کر لی

گجرانوالہ (کائنات نیوز) پاکستان کے اہم شہر میں 6 ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے نے خودکشی کر لی، وجہ کیا بنی ، افسوسناک خبر ۔۔۔ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں چھ ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ کے تھانہ اروپ کے علاقے میں میاں بیوی نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی ہے۔

دونوں افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ پولیس کے مطابق یاور اور عائشہ نے چھ ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔اور دونوں کو عزیزواقارب کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا تھا جس سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔پولیس کا کہنا ہے میاں بیوی نے خود کشی سے پہلے ویڈیو بیان میں پولیس کو دونوں فیملیز کے خلاف کاروائی کرنے سے منع کیا۔دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئیں گے۔

مزید پڑھیں! پاکستان میں ںفسا نفسی کا عالم ،کورونا وائرس سے جاں بحق نوجوان کے اہلخانہ میت چھوڑ کر فرار

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!