طبیعت کی اُداسی دُور کرنے اور مُوڈ کو خُوشگوار بنانے والے ہمارے باورچی خانے کے 5 مصالحے

کائنات نیوز! طبیعت کی اُداسی، ذہنی تناؤ یا ڈپریشن ایک عام مگر خطرناک بیماری ہے جوہمارے روزمرہ کے معاملات پربُری طرح اثر انداز ہوتی ہے اور اس کی کئی علامات ہیں جن میں عام طور پر آپ محسوس کرتے ہیں کہ طبیعت افسردہ ہے اُداس ہے، جو کام آپ کرنا پسند کرتے ہیں اُن میں دل لگنا بند ہو جاتا ہے، بھوک لگنا ختم ہوجاتا ہے، نیند ٹھیک سے نہیں آتی ،

جسم کا بھاری ہونا اور تھکاؤٹ محسوس کرنا، اپنے آپ کو بیکار اور جن غلط کاموں کے آپ ذمہ دار نہیں ہیں اُنکا ذمہ دار سمجھنا، فیصلہ نہ کر پانا، توجہ میں کمی اور موت وغیرہ کے خیالات کا ذہن میں گھومنا وغیرہ شامل ہیں۔ ہماری طبیعت کا اُداس ہونا ہمارے جسم میں اُداسی پیدا کرنے والے ہارمونز کی مقدار بڑھنے کی وجہ سے ہوتا ہے اور یہ ایک قابل علاج بیماری ہے اور آج کی جدید میڈیکل سائنس ان ہارمونز کو قابو کرنے کے لیے بہت سی ادویات بنا چُکی ہے لیکن اس آرٹیکل میں ہم باورچی خانے میں پائے جانے والے اُن مصالحوں کا ذکر کریں گے جو اُداسی پیدا کرنے والے ہارمونز کو قُدرتی طریقے سےکنٹرول کرتے ہیں اور ذہن کو تروتازہ کرتے ہیں۔

ادرک

ادرک

ادرک سبزی ہے اور اگر آپ اسے خُشک کر کے پیس لیں تو یہ مصالحہ ہے اور اسکے پُورے فائدے ابھی تک سائنس گن نہیں پائی اور سائنس نے اس میں اب تک 100 کے قریب مرکبات دریافت کیے ہیں جن میں سے 50 اینٹی آکسائیڈینٹ ہیں۔ ادرک کی اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیاں ہمارے دماغ پر انتہائی اچھے اثرات مرتب کرتی ہیں اور میڈیکل سائنس کا کہنا ہے کہ ادرک میں موجود اینٹی اینفلامیٹری خوبیاں دماغ کی بہت سی بیماریوں کو شفا دیتی ہیں جن میں ڈپریشن، ذہنی تناؤ، برین فوگ، اور بھولنے کی بیماریاں سر فہرست ہیں۔ اگر آپ کی طبیعت اُداس ہے تو ابھی ادرک کا قہوہ بنا کر نوش فرمائیں یہ جہاں آپ کو اور بہت سے فائدے دے گا وہاں آپ کے مُوڈ کو بہتر بھی بنائے گا۔

دارچینی

دار چینی

دارچینی ہمارے باورچی خانے کا ایک ایسا مصالحہ ہے جو کسی فارمیسی سے کم نہیں ہے کیونکہ اس کے اندر بیشمار بیماریوں سے لڑنے کی خُوبیاں شامل ہیں اور ان بیماریوں میں ایک بیماری ڈپریشن بھی ہے اور آپ کو یقین نہیں آئے گا لیکن میڈیکل سائنس کا کہنا ہے کے دارچینی کو صرف سونگھنے سے ہی دماغ کو راحت اور توانائی ملتی ہے۔ قُدرت نے دارچینی میں ایسے کیمیا رکھے ہیں جو ہمارے سٹریس اور ڈپریشن پیدا کرنے والے ہارمونز کو کنٹرول کرتے ہیں اور طبیعت کو ہشاش بشاش بناتے ہیں، اگر آپ کی طبیعت افسردہ ہے تو ابھی ایک کپ چائے یا کافی کے اوپر ایک چُٹکی دارچینی کا پاوڈر ڈال کر نوش فرمائیں یہ آپکو خُوش کر دے گی

ہلدی

ہلدی

بیشمار خُوبیوں کی حامل ہلدی اینٹی اینفلامیٹری اور اینٹی آکسائیڈینٹ خُوبیوں سے بھرپور ہوتی ہے اور ہماری صحت پر جہاں اور بیشمار اچھے اثرات مرتب کرتی ہے وہاں یہ دماغ کی بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہےیہ ڈپریشن، ذہنی تناؤ، افسردگی کو دُور کرتی ہے اور یاداشت کو بہتر بناتی ہے۔ اگر آپکا مُوڈ خراب ہے تو ایک کپ دُودھ میں ایک چائے کی چمچ ہلدی، دارچینی پاوڈر، شہد یا گُڑ شامل کر کے اچھی طرح پکا لیں اور پھر نوش فرمائیں یہ دماغ کو تروتازہ کر دے گی۔

زعفران

زعفران

عفران مہنگا ہے مگر اسے خُوشی کا مصالحہ کہا جاتا ہے اور میڈیکل سائنس کی بہت سے تحقیقات کے نتائج کے مُطابق زعفران ذہنی تناؤ کو دُور کرتا ہے اور ہمارے مُوڈ کو بہتر بناتاہے اور ہمارے جسم کے اندر ڈپریشن پیدا کرنے والے ہارمونز کو کنٹرول کرتا ہے۔

لونگ

لونگ

لونگ صرف ہمارے کھانوں کا ذائقہ ہی نہیں بڑھاتا بلکے اسے طب ایوردیک اور طب یونان کے اندر ایک اکسیر کا درجہ حاصل ہے، لونگ کے اندر قُدرت نے ایسے کیمیا رکھے ہیں جو ہمارے دماغ کے تناؤ کو دُور کرتے ہیں اور مُوڈ کو بہتر بنانے کیساتھ ساتھ ہمارے غُصے کو بھی دُور کرتے ہیں اور دماغ کی صلاحیتوں کو اُجاگر کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں! سائنس کی دنیا میں دھماکہ!42 ہزار سال قدیم کیڑا دوبارہ زندہ، روسی سائنسدانوں کا اہم انکشاف

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!