گلے کی سوزش دُور کرنے کے 10 آسان اور کارآمد گھریلو ٹوٹکے

کائنات نیوز! موسم میں تبدیلی اور سردی کے آنے سے گلا خراب ہونے کی بیماری ایک عام بیماری ہے جو گلے میں سوزش پیدا کرتی ہے اور گلے میں تکلیف کا باعث بنتی ہے۔ اس بیماری میں فوراً ڈاکٹر کے پاس جانا اور اینٹی بائیوٹیک ادویات لیکر کھانا ہماری قوت مدافعت کو کمزور کرنے کا سبب بنتا ہے لہذا گلا خراب ہونے کی صورت میں فوراً ڈاکٹر کے پاس مت جائیں بلکہ نیچے دیے گئے چند آسان گھریلو ٹوٹکے استعمال کرنے سے ایک سے تین دن میں آپ خودبخود ٹھیک ہوجائیں گے۔

نمبر 1 غرارے کرنا گلے میں سوزش

کا سب سے بہترین علاج گرم پانی سے غرارے کرنا ہے، گرم پانی میں تھوڑا سا نمک ڈالیں اور دن میں کئی دفعہ غرارے کریں، تکلیف زیادہ ہو تو پانی میں لہسن کا رس شامل کر کے غرارے کریں اس کے علاوہ پانی میں لیموں کا رس ڈال کر غرارے کریں اورآدھا گرام ہینگ کا پاوڈر پانی میں ڈال کر غرارہ کرنا بھی انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے۔

نمبر 2 ہلدی اور گُڑ گلے میں سوزش

اور تکلیف کی صورت میں ہلدی اور گُڑ کو مکس کر لیں اور یہ مکسچر تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد کھا کر اوپر سے گرم پانی پی لیں اس سے بہت جلد افاقہ ہو گا۔

نمبر 3 پارسلے اور گُڑ پارسلے

یعنی اجوائن خراسانی کو گُڑ کے ساتھ پانی میں اُبال کر قہوہ بنا لیں اور وقفے وقفے سے اس قہوے کو چُسکیاں لیکر پی لیں یہ بند گلے کو کھول دے گا۔

نمبر 4 کالی مرچ اور چینی گلے میں سوزش

ہو جائے تو 3 سے 4 کالی مرچیں لیکر اسے چینی یا گُڑ کے ساتھ چبا چبا کر کھالینے سے تکلیف میں کمی واقع ہوتی ہے اور گلے کی سوزش ختم ہوتی ہے۔

نمبر 5 ہربل چائے گلے میں سوزش

ہونے کی صورت میں ہر دو گھنٹے کے بعد گرم پانی پینا انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے مگر اگر آپ گرم پانی پینے سے تنگ آ گئے ہیں تو ہربل چائے کے ٹی بیگ جو بازار میں عام ملتے ہیں لے آئیں اور ہر دو گھنٹے بعد ہربل چائے پی لیں، ہربل چائے گلے کی سوزش کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔

نمبر 6 دیسی گھی اور کالی مرچ کالی مرچ جراثیم کا خاتمہ کرتی ہے

اور گلے کی سوزش میں انتہائی مفید ہے، ہر کھانے کے بعد 4 سے 5 دانے کالی مرچ کو پیس کر چائے کی چمچ دیسی گھی گرم کرکے اس میں مکس کریں اور اسے پی لیں یہ گلے کی درد میں فوری راحت کا باعث بنے گا اور بیٹھی ہُوئی آواز کو درست کردے گا۔

نمبر 7 گولڈن ملک

رات کو سونے سے پہلے ہلدی پاوڈر کو گرم دودھ میں مکس کر کے پی لیں ، ہلدی ایک قُدرتی اینٹی بائیوٹیک ہے یہ آپ کے گلے کی سوزش کو دُور کر دے گی۔

نمبر 8 مُرغ یخنی مُرغ

یخنی گلے میں سوزش کا بہترین علاج ہے اور یہ فوری طور پر تکلیف میں راحت کا سبب بنتی ہے اور قوت مدافعت کو مضبوط بناتی ہے لہذا گلا خراب ہونے کی صورت میں دن میں کم از کم تین دفعہ ایک گرم پیالہ مُرغ یخنی کا پینے سے آپ ڈاکٹر سے بچ جائیں گے۔

نمبر 9 پانی

سردیوں میں ہمارا ایمیون سسٹم یعنی قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے اور قوت مدافعت کمزور ہونے کا ایک بڑا سبب پانی کی کمی ہے لہذا گلے میں سوزش کی صورت میں نیم گرم پانی وقفے وقفے سے پیتے رہیں تاکہ جسم ہائیڈریٹ رہے اور پانی کی کمی کی وجہ سے جراثیموں کو غالب آنے کا موقع نہ ملے۔

نمبر 10 دُعا

دُعا ہر بیماری کا علاج ہے لہذا گلا خراب ہو یا کوئی بھی اور مشکل ہو اللہ سے دُعا کریں اور اُسی سے شفا مانگیں کیونکہ شفا کے خزانے اللہ ہی کے پاس ہیں

۔نوٹ: اگر آپکی علامات تین دن سے زیادہ برقرار رہیں تو ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

پھٹکڑی کے 10زبردست فائدے جو آپکی صحت کیلئے مفید ہیں

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!