پاکستان میں انسانیت کی ایک نئی مثال قائم،والدین کا معذور بچے کو اپنانے سے انکار کے بعد سب انسپکٹر نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ بچے کو گود لے لیا

ایبٹ آباد (کائنات نیوز)  والدین کا معذور بچے کو اپنانے سے انکار کے بعد سب انسپکٹر نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ بچے کو گود لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقع ایبٹ آباد کے ایوب میڈیک کمپلیکس میں پیش آیا ہے جہاں والدین ذہنی اور جسمانی طور پر معذور بچے کو چھوڑ کر چلے گئے تھے ۔ جب سب انسپکٹر کو اس بات کی خبر پوئی تو انہوں نے اپنی اہلیہ سمیت بچے کو گود لینے کا فیصلہ کیا۔

سوشل میڈیا پر یہ خبر پھیلتے ہی لوگوں نے سب انسپکٹر کے اس اقدام کی خوب تعریف کی۔ ایک صارف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بےشک ان جیسے لوگوں کی وجہ سے ہی ہمارا معاشرے برقرار ہے۔

 

لاہور کی بہادر لڑکی نے فیس بُک کا استعمال کرتے ہوئے اپنے گھر والوں کو ڈاکوؤں سے بچا لیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!