بھارتی بچہ جس کےجسم پر بھیڑیوں اور بندروں جیسے بال ہیں

کائنات نیوز! بھارتی ریاست مدھیا پردیش سے تعلق رکھنے والا یہ بچہ للیت پتی دار اپنی ایک حیران کن حد تک خوفناک خوبی کی بدولت عالمی سطح پرمشہور ہوچکا ہے۔11سالہ اس بچے کی وجہ شہرت اس کے جسم اور چہرے پر انتہائی گھنے بالوں کی موجودگی ہے۔ کسی پراسرار بیماری کا شکار اس بچے کو ڈاکٹر لاعلاج قرار دے چکے ہیں۔

للیت کی زندگی ان بالوں کی وجہ سے مصیبت بن چکی ہے۔ نہ تو وہ ٹھیک سے سانس لے سکتا ہے اور نہ ہی سامنے موجود چیزوں کو دیکھ سکتا ہے۔ان بالوں کی وجہ سے آس پاس کے لوگ کبھی اسے بھیڑیا تو کبھی بندر کہہ کر چھیڑتے ہیں۔ للت اپنے جسم کے ان غیر معمولی بالوں کی وجہ سے اپنے علاقے سے باہرنہیں جا پاتا ،کیونکہ اسے پہلی مرتبہ دیکھنے والا ہر شخص ڈر جاتا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ للت کے جسم پر پائے جانے والے بالوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔للت نےاپنی اس غیر معمولی بیماری کو بھی اپنی تعلیم کے راستے میں رکاوٹ نہیں بننے دی۔

عرب ملک کی ایسی بچی جس کی آنکھوں سے آنسوئوں کی بجائے کرسٹلز نکلتے ہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!