بلّی کو بچانے کی کوشش میں  کنویں میں گر نے والے 83سالہ بزرگ کو کنویں سے زندہ نکال لیا

نئی دہلی (کائنات نیوز)  بھارت کے شہر چننئی میں بلّی کو کنویں سے نکالتے ہوئے خود کنویں میں گرنے والے 83 سالہ شخص کو زندہ نکال لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے 83 سالہ پروفیسر پی این ٹائر اپنی بلّی کو بچانے کی کوشش کررہے تھے کہ اسی دوران خود بھی 30فٹ گہرے کنویں میں گر گئے۔ریٹائرڈ پروفیسر کی بہو کا کہنا ہے

کہ میرے سسر جانوروں سے بہت محبت کرتے ہیں، ان کی بلّی کنویں میں گری تو وہ اسے کنویں سے نکالنے کی کوشش کررہے تھے کہ اچانک خود بھی پاؤں پھسلنے کیوجہ سے کنویں میں گرگئے۔ریٹائرڈ پروفیسر کا کہنا ہے کہ جب میں کنویں میں گرا تو اندر بہت اندھیرا تھا اور پانی بھی موجود تھا، میں نے گرنے کے بعد مدد کے لیے پکارنا شروع کیا تو میری بہو نے میری آواز سنی اور پھر ریسکیو ٹیم کو میری موجودگی سے متعلق آگاہ کیا۔

کل میں پاک تھی لیکن آج۔۔ بھارتی کرکٹرمحمدشامی کی سابقہ اہلیہ کا انکشاف

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!