مجھے میرے اللہ سے حیاآتی ہے

لاہور(کائنات نیوز) عمربن حبیب روم کی قیدمیں آئے توان کیساتھ باقی9 آدمی تھے جنہیں قتل کردیاگیاعمر بن حبیب بہت خوبصورت تھے اس لیے بادشاہ نے انہیں اپنا غلام بنا لیا ، عیسائی بادشاہ نے کہاکہ اگرتم اپنادین تبدیل کردو تومیں تمہیں اپنی آدھی ریاست بھی دے دوں گااوراپنی بیٹی کی شادی بھی تم سے کروں گا انہوں نے کہا

کہ ساراملک عرب بھی دے دے اورملک روم بھی دے دے میں ایک پل کے لی ے بھی اپنادین نہیں چھوڑ سکتا۔ بادشاہ کوایک ترکیب سوجھی اس نے ایک گھرمیں انہیں بندکردیااورایک خوبصورت لڑکی کوکہاکہ اس کے گناہ کرواؤ۔لڑکی آگئی اورحضرت عمربن حبیب کوگناہ کی دعوت دینے لگی حضرت نے نظراٹھاکراس لڑکی کونہ دیکھا۔تین دن گزرگئے اورتین راتیں حضرت عمربن حبیب نے روٹی کھائی نہ نظراوپراٹھائی لڑکی نے کہاتوکیابلاہے تین دن سے نہ تونے کھایانہ پیااورنہ تیری نظراٹھی کون ہے توکیاہے توتمہیں کون روکتاہے توانہوں نے فرمایااب تومیرے لیے شراب بھی حلال ہے جس سطح پرمیری پیاس پہنچ چکی ہے اوریہ گوشت بھی حلال ہے، جس سطح پر میری بھوک پہنچ چکی ، مگر میں کیا کروں میری جوانی امانت ہے، میں یہ نہیں کر سکتا کیوں کہ مجھے میرے رب سے حیاآتی ہے کہ وہ مجھے دیکھ رہاہے میں یہ کام نہیں کرسکتالڑکی تین دن کی بجائے تیس دن بیٹھی رہے میں یہ کام نہیں کرسکتامیں اپنی جوانی پرداغ نہیں لگواسکتایہ امانت ہے۔لڑکی نے کہاتیرے جیسے انسانیت کے تاج کومیں قتل نہیں ہونے دوں گی لڑکی نے باہرنکل کربادشاہ سے کہاکہ سردارتونے مجھے کس کے پاس بھیجالوہاہے نہ کھایانہ پیا،پتھرہے کہ نظراٹھاکہ نہ دیکھامیں اس پرکیاہاتھ ڈالتی۔رات کولڑکی آئی اورکھانالے آئی اورایک مشکیزے میں پانی بھی لے آئی

اورحضرت عمربن حبیب کودیابعدمیں دروازہ کھول کرکہاکہ یہاں سے نکل جاؤ یہ قطبی تارہ جودیکھ رہے ہواس اپنے دائیں کندھے پررکھوتوایک دن تم عراق پہنچ جاؤگے۔یہ کردارتھاجس نے صحرانشینوں کوقیصروقصریٰ کے اوپرجھنڈے گاڑھنے کی طاقت عطافرمائی۔

کیاآپ جانتے ہیں کہ زوال کے وقت عبادت کیوں منع ہے؟جان کر آپ بھی کہیں گے’’ میرا اللہ سب کا بادشاہ‘‘

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!