میرے جڑواں بچوں کوپاکستان میں پھنسے اپنے باپ سے ملنے میں مددکریں

دبئی (کائنات نیوز )کینیاسے تعلق رکھنے والی خاتون سنجنانے کہاہے کہ میرے جڑواں بچوں کوپاکستان میں پھنسے اپنے باپ سے ملنے میں مددکریں ۔غیرملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کینیاسے تعلق رکھنے والی سنجنا نے بتایاکہ اس کی اپنے شوہر سے دبئی میں ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے 2017میں شادی کرلی تھی

۔خاتون نے مزیدبتایاکہ میرے شوہر 11مارچ کوزمینیں بیچنے کےلیے ملتان گئے تھے جس کے بعد وہاں پھنس گئے میری دونوں حکومتوں سے گزارش ہےان کی آنے میں مددکی جائے کیونکہ ہماری فیملی کے واحد کفیل ہیں ،خاتون نے بتایاکہ اس کاپہلے بیٹاتھالیکن اس کے بعد اس کے پاس تین مہینےکے جڑواں بچے بھی ہیں جن کی کفالت کفالت کرنااس کے لیے مشکل ہوتاجارہاہے ،خاتون نے خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ شوہر کے پاکستان میں ہونے کی وجہ سے انہیں شدیدمالی مشکلات کاسامناکرناپڑ رہاہے ،خاتون نے بتایاکہ وہ متعددمرتبہ اپنے خاوند کوپاکستان سے سفرکرنے کی اجازت لینے کی درخواست جمع کرواچکی ہیں لیکن پہلی مرتبہ ان کی درخواست کوخارج کردیاگیاتھالیکن بعد میں ابھی تک ان کی دوسری درخواست پرکوئی جواب نہیں دیاگیا۔اس حوالے سے خاتون نے درخواست کی ہے کہ میری متعلقہ حکام سے اپیل ہے کہ میرے خاوند کوواپس بھیج دیاجائے کیونکہ اب توفضائی آپریشن بھی بحال ہوچکاہے میرے بچوں کوان کے والدکی ضرورت ہے۔

اناللہ واناالیہ راجعون، طارق عزیزانتقال کرگئے

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!