فٹبالرکی تدفین سے پہلے کھلاڑیوں کا تابوت سے آخری گول

اسلام آباد(کائنات نیوز) فٹبالرالیگزینڈر مارٹینیز کورواں ہفتے ماردیاگیاتھاجبکہ ان کے قتل کاالزام پولیس پرلگایاگیاانکی موت کی وجہ فوری طور پرواضح نہیں ہوسکی ۔وہ امریکہ اورمیکسیکوکی دہری شہریت رکھتے تھے اورچارسال پہلے امریکہ سے لوٹے تھے۔مقامی میڈیاکےمطابق وہ منگل کی دوپہر سوڈاخریدنے نکلے اورمبینہ طور پرپولیس نے انہیں گولی مارکرہلاک کردیا

۔الیگزینڈر مارٹینیزکی آخری رسومات میں شرکت کے بعد میکسیکوکی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی تابوت سے لپٹ گئے اس سے قبل کھلاڑیوں نے آپس میں کھیل کرفٹبال تابوت کی جانب پاس کیاجوکہ اس سے ٹکرانے کے بعد گول میں چلاگیااس کامقصد اس گول کوالیگزینڈر مارٹینیز سے منسوب آخری گول ظاہرکرناتھا۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق میکسیکوکے کھلاڑیوں کے اس اقدام کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی ،ویڈیوکوفتح دلانے والے مارٹینیز کاآخری گول کانام دیاگیاہے۔

بالرز کوگیند پرتھوک لگانے سے روکنے کے لیے پاکستانی کوچ مصباح الحق نے انوکھامشورہ دے دیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!