رونے والے فوڈ ڈیلیوری بوائے پرڈاکوئوں کورحم آگیا،گلے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد(کائنات نیوز) سوشل میڈیاپرایک منفرد اورانوکھی ویڈیووائرل ہورہی ہے جس میں موٹرسائیکل سوارڈاکوئوں کوروتے ہوئے فوڈ ڈیلیوری بوائے کوگلے لگاتے ہوئے دیکھاجاسکتاہے۔کراچی میں یوں توآئے روزشہریوں کولوٹنے کی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں لیکن کراچی میں ڈکیتی کی انوکھی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوئی جس میں ڈاکوایک ڈیلیوری بوائے کولوٹتے ہیں

جس پرڈیلیوری بوائے روناشروع کردیتاہے یہ دیکھ کرڈاکوئوں کواس پررحم آجاتاہے اور وہ نہ صرف روتے ہوئے ڈیلیوری بوائے کاسامان واپس کردیتے ہیں بلکہ اسے گلے بھی لگالیتے ہیں ،ویڈیومیں دیکھاجاسکتاہے کہ ڈیلیوری بوائے کھانے کاسامان دے کراورپیسے لے کرجیسے ہی اپنی موٹرسائیکل پربیٹھاتوکچھ ڈاکوآدھمکے اوراسکی جیب سے بٹوہ نکال لیاجس پرڈیلیوری بوائے نے ملزمان کوکچھ کہااوررونے لگا۔ڈیلیوری بوائے کوروتادیکھ کرملزمان کواسکی حالت پررحم آگیااورانہوں نے اس سے لی ہوئی چیزیں واپس کیں اوراسے گلے لگایااس سے ہاتھ بھی ملایااورتسلی دے کرواپس چلےگئے ۔

طارق عزیز کی نماز جنازہ کب ادا کی جائیگی؟ اہلخانہ نے اعلان کردیا،ثواب کی نیت سے شیئر ضرورکریں

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!