ہر دلعزیز اینکر طارق عزیز انتقال کر گئے ، جانتےہیں ان کا تعلق کس گھرانے سے تھا

طارق عزیز

اسلام آباد (کائنات نیوز)  طارق عزیز کافی دنوں سے علیل تھے، طارق عزیز کو طبعیت خراب ہونے پر نجی ہسپتال لے جایا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے۔ طارق عزیز نے کئی فلموں میں بھی کام کیا، وہ رکن قومی اسمبلی بھی رہے۔ انہوں نے 1997 کے الیکشن میں موجودہ وزیراعظم عمران خان کو شکست دی تھی

۔پاکستان کے معروف ٹی وی میزبان اور طارق عزیز شو اور بزم طارق عزیز جیسے شہرہ آفاق ٹی وی پروگرام سے شہرت پانے والے طارق عزیز اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہیں طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر وہ جانبر نہیں ہوسکے۔ طارق عزیز نے ریڈیو سے کیریئر کا جبکہ 1974 میں نیلام گھر شو کا آغاز کیاوہ پی ٹی وی کے پہلے اینکر ہونے کا بھی اعزاز رکھتے تھے۔ طارق عزیز 28 اپریل 1936ء کو جالندھر، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ جالندھر کے آرائیں گھرانے سے ان کا تعلق تھا۔ ان کے والد میاں عبد العزیز 1947 میں پاکستان ہجرت کر آئے۔ طارق عزیز نے ابتدائی تعلیم ساہیوال سے ہی میں حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔ جب 1964ء میں پاکستان ٹیلی وژن کا قیام عمل میں آیا تو طارق عزیز پی ٹی وی کے سب سے پہلے مرد اناؤنسر تھے تاہم 1975 میں شروع کیے جانے والے ان کے سٹیج شو نیلام گھر نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ یہ پروگرام کئی سال تک جاری رہا اور اسے بعد میں بزمِ طارق عزیز شو کا نام دے دیا گیا۔ طارق عزیز ہمہ جہت شخصیت تھے۔ انہوں نے ریڈیو اور ٹی وی کے پروگراموں کے علاوہ فلموں میں بھی اداکاری کی۔

ان کی سب سے پہلی فلم انسانیت (1967 ) تھی اور ان کی دیگر مشہور فلموں میں سالگرہ، قسم اس وقت کی، کٹاری، چراغ کہاں روشنی کہاں، ہار گیا انسان قابل ذکر ہیں۔ انہیں ان کی فنی خدمات پر بہت سے ایوارڈ بھی ملے اور حکومتِ پاکستان کی طرف سے 1992ء میں حسن کارکردگی کے تمغے سے بھی نوازا گیا۔ طارق عزیز نے سیاست میں بھی حصہ لیا اور 1997 میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ طارق عزیز کے خون میں پاکستان سے محبت تھی ۔ کچھ عرصہ قبل ان کی وصیت کو بھی بے حد شہرت ملی جس میں انہوںنے اپنے تمام اثاثے پاکستان کے نام کر دئیے۔ انہوں نے کہا کہ مرنے کے بعد اپنی ساری جائیداد پاکستان کے نام کرتا ہوں۔ اپنی وصیت میں انہوں نے لکھاکہ بے اولاد ہونے کے باعث اپنے تمام تر سرما ئے اور املاک کو پاکستان کے نام کرنے کا اعلان کرتا ہوں اور یہ املاک میری وفات کے بعد پاکستان کے نا م ہو جا ئے گی۔ واضح رہے کہ طارق عزیز کا شمار پی ٹی وی کے لیجنڈزمیں ہوتا تھا ۔ریڈیو پاکستان سے اپنے سفر کا آغاز کرنے والے طارق عزیز کو پاکستان ٹیلی ویژن کے پہلے مرد اناونسر ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔26 نومبر 1964 کو پی ٹی وی کی ا سکرین پر نظر آنے والا سب سے پہلا چہرہ انہیں کا تھا۔1975 میں شروع کئے جانے والے ان کے شو نیلام گھر نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔یہ پروگرام کئی سال تک جاری رہا

۔اسے بعد میں بزمِ طارق عزیز شوکا نام دے دیا گیا۔ تاہم آج شہرت کے آسمان کا چکتا دمکتا سورج آج ہمیشہ کیلئے غروب ہو گیا ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

بات چل رہی کہ عمران خان کی جگہ کسی اور کو وزیراعظم بنا دیں، سینئر صحافی کا اہم انکشاف

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!