سگریٹ نوشی والوں کے لئے کورونا کیوں خطرناک ہے ؟

کائنات نیوز! الرٹ نیوز : کورنا وائرس ہر انسان کے لئے خطرے کا باعث ہے تاہم سگریٹ نوشی کرنے والوں کے لئے کورونا وائرس زیادہ ہی خطرناک ہے ماہرین صحت اور ری ہیبلیٹیشن سینٹر کے ڈاکٹروں نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے سگریٹ نوشی کرنے والے انسانوں کیلئے کورونا وائرس سے زیادہ خطرہ ہو سکتا ہے ۔ فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی امریکا (ایف ڈی اے ) کے محققین نے خبر دار کیا ہے

کہ کورونا وائرس پھیپھڑوں کو بری طرح متاثر کرتا ہے اور سگریٹ پینے والوں کے پھیپھڑے پہلے ہی سگریٹ نوشی کی وجہ سے کمزور ہوچکے ہوتے ہیں ۔ لہذاہ انہیں دیگر افراد کی نسبت زیادہ محتاط رہنا ہو گا . محققین نے خبردار کیا ہے کہ کمزور پھیپھڑوں کے باعث سگریٹ نوشی کرنے والے افراد میں اس بات کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں کہ وہ کورونا وائرس کے باعث زیادہ سخت نقصان اٹھائیں ۔ دوسری رپورٹ کے مطابق سگریٹ نوشی کرنے والے افراد میں کورونا وائرس کی علامات شدید تر ہونے کا خطرہ 14 فیصد زیادہ ہوتا ہے ۔جو کافی دیر کے بعد ظاہر ہوتا ہے . امریکا میں اس وقت اسپتال میں داخل کورونا وائرس کے مریضوں میں سے 40 فیصد کی عمریں 20 سے 54 سال کے درمیان ہیں جو سگریٹ نوشی کے بھی عادی تھی ۔ امریکی ماہرین کے مطابق ان لوگوں کی علامات سنگین ہونے اور ان کے اسپتال میں داخل ہونے کی نوبت آنے کی ایک ممکنہ وجہ سگریٹ نوشی کی عادت بھی ہو سکتی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے اکثر افراد میں علامات زیادہ سنگین نہیں ہوتیں مگر ایسے لوگ جو سگریٹ نوش تھے ان میں علامات سنگین ہونے ، حتیٰ کہ نمونیا تک پہنچنے کی شرح بڑھ جاتی ہے ۔ڈاکٹروں میں‌ رپورٹ میں لکھا ہے کہ سگریٹ نوشی جس طرح کرونا کے حوالے سے خطرناک ہے اسی طرح دیگر بیماریوں کے لئے خطرناک ہی ہے

رات کوسونے سے پہلے یہ نسخہ استعمال کریں،پھر دیکھیں

.

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!