ایک دن میں 5 ارب 30 کروڑ ڈالر کا منافع بھارتی شہری نے دنیاکوحیران کردیا

ممبئی (کائنات نیوز ) بھارت کےامیرترین شخص مکیش امبانی نے ایک دن میں 5ارب 30کروڑ ڈالر کامنافع کماکردنیاکوحیران کردیا۔ارب پتی افرادکی دولت کے حوالے سے اعدادوشمارپیش کرنیوالے فوربز میگزین کے رئیل ٹائم کیلنڈر کے مطابق ہفتہ کے روز مکیش امبانی نے 5ارب 30کروڑ ڈالرکامنافع حاصل کیا ہے

ایک روز میں ہونے والی کمائی کے بعد مکیش امبانی کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 64ارب 60کروڑ ڈالرہوگئی ہے اوروہ دنیاکےنویں امیرترین شخص بن گئے ہیں ۔یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ مکیش امبانی نہ صرف بھارت بلکہ پورے ایشیا کے سب سے امیر ترین شخص ہیں۔خیال رہے کہ مکیش امبانی کے لیے 2020خوب منافع بخش رہاہے ۔انہوں نے رواں سال ٹیلی کام سیکٹر میں ہونے والی مجموعی سرمایہ کاری 30ارب ڈالر میں سے نصف صرف اپنی کمپنی ریلائنس جیو میں انویسٹ کرایاہے۔

محبت اور برف میں کوئی واضح رشتہ تو نہیں سوائے اس بات کے کہ جب محبت نہ رہے

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!