پاکستان میں کل سورج گرہن کس وقت سے کس وقت تک دیکھا جائے گا؟

سلام آباد(کائنات نیوز) رواں سال کا سورج گرہن کل 21 جون کو صبح 9 بجے سے دوپہر ایک بجے کے درمیان پاکستان میں بھر میں دیکھا جا سکے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت شام کا سماں ہو جائے گا اور اس بار سورج گرہن 26 دسمبر 2019 کے مقابلے زیادہ گہرا ہو گا۔ محکمہ موسیات کا کہنا ہے

کہ سورج گرہن بلوچستان کے ساحلی علاقوں، شمالی سندھ اور جنوبی پنجاب میں دیکھا جا سکے گا۔ کراچی میں سورج گرہن کی شروعات کل صبح 9 بج کر 29 منٹ سے ہوگی جب کہ سورج گرہن کا کراچی میں اختتام دوپہر 12 بج کر 36 منٹ پر ہو گا۔لاہور میں سورج گرہن کی ابتداء صبح 9 بج کر 8 منٹ پر ہوگی جب کہ 11 بج کر 2 منٹ پر سورج کو سب سے زیادہ گرہن لگے گا، لاہور میں سورج گرہن کا اختتام دوپہر 1 بج کر 10 منٹ پر ہوگا۔

پاکستان کی اہم یونورسٹی میں طالبہ کیساتھ گارڈز کی افسوسناک حرکت، ویڈیو وائرل ہو گئی

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!