بھارتی فوج نے ایساکیاکام کیاتھاجس کی وجہ سےلداخ میں فوجیوں کی ہلاکت کاواقعہ پیش آیا

بیجنگ(کائنات نیوز) چین اوربھارت کے درمیان متنازع علاقے کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔چین کے دفترخارجہ نے کہاہے کہ بھارت نے معاہدے کی خلاف ورزی کی اورباربار احتجاج کے باوجود بھی خلاف ورزی ہونے پرچین کومجبوراًاقدام اٹھاپڑا،بھارتی فوجیوں نے ایل اے سی پرتعمیرات گرادیں تاہم اب ایل اے سی عبورکرنیوالے فوجیوں کی واپسی پراتفاق ہوگیاہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ بھارتی فوجیوں نے ایل اے سی پر تعمیرات گرادیں ،دونوں ممالک فورسز کی مرحلہ وارواپسی کاعمل طے کریں گے ،بھارت نے ایل اے سی عبورکرنے والےفوجیو ں کی واپسی پراتفاق کیاہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ بھارتی فوجیوں نے بات چیت کے لیے جانے والے اہلکاروں پرحملہ کیا،چین نے متعددباربھارت کوآگاہ کیااوراحتجاج ریکارڈ کرایا،ترجمان کامزیدکہناتھاکہ بھارت نے 15جون کومعاہدے کی خلاف ورزی کی ،بھارتی اقدامات نے چین کوردعمل پرمجبورکیا،ترجمان نے کہاکہ ایل اےسی پروادی گلوان چین کے علاقے میں ہے

پاکستان میں کل سورج گرہن کس وقت سے کس وقت تک دیکھا جائے گا

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!