برطانیہ میں موجودجہانگیر ترین اپنی غیرملکی جائیدادوں کے ساتھ کیاکررہےہیںنجی ٹی وی کا اہم انکشاف

لندن(کائنات نیوز) نجی ٹی وی اے آروائی نے دعویٰ کیاہے کہ برطانیہ میں مقیم جہانگیر ترین اپنی غیرملکی جائیدادیں اپنے بیٹے علی ترین کے نام پرمنتقل کررہے ہیں۔شوگر سکینڈل میں نام سامنے آنے کے بعد جہانگیر ترین برطانیہ چلے گئے تھے جہاں وہ لندن سےڈیڑھ گھنٹے کی مسافت پراپنے فارم ہائوس میں مقیم ہیں ،جہانگیرترین کے بارے میں دعوی ٰکیاجارہاتھا

کہ وہ ملک سے فرارہوگئے ہیں لیکن انہوں نے خبروں کی تردیدکرتے ہوئے کہاتھاکہ وہ ہرسال 2مرتبہ اپناچیک اپ کرانےکےلیے لندن جاتے ہیں ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ جہانگیر ترین نے رواں ہفتے اپنے بیٹے علی ترین کے ساتھ سوئٹزرلینڈ کادورہ کیاتھا،وہ بیرون ممالک میں موجوداپنی جائیدادیں اپنے بیٹے علی ترین کے نام پرمنتقل کررہےہیں ۔جہانگیرترین سے برطانوی میڈیاکے نمائندوں نےملاقات کی کوشش کی لیکن انہوں نے ملنے سے انکارکردیا۔جہانگیرترین ن لیگ کے ساتھ رابطوں کی بھی تردیدکی ہے اورکہاہے کہ انہوں نے اپنے ہاتھوں سے پی ٹی آئی کوبنایاہے ،کچھ معاملات ہیں جوجلد حل ہوجائیں گے

بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے ، نئے پاکستان کا جنم، ہندوستان میں مسلمان اپنے حق کیلئے اٹھ کھڑے ہو گئے

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!