بھارتی فوج کی پاکستان کے سرحدی علاقے پر گولہ باری، بچی شہید

بھارتی فوج

راولپنڈی (کائنات نیوز)بھارتی فوج نے بین الاقوامی سرحدی قوانین کی دھجیاں بکھیرنا شروع کرد ی ہیں۔ لائن آف کنٹرول پر بلا جوازاور بلااشتعال فائرنگ سے ایک بار پھر پاکستانی شہری آبادی کے علاقوں کو فائرنگ کا نشانہ بنا ڈالا ۔ جس کے نتیجے میں ایک بچی شہید جبکہ ایک شہری زخمی ہو گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے بھاری ہتھیاروں حاجی پیر اور بڈوری سیکٹر پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میںایک بچی شہید جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوجی چوکیوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

اللہ پاک سے محبت کا صلہ

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!