رواں سال چاند گرہن اورسورج گرہن کتنی بار ہو ں گے،وفاقی وزیر فواد چوہدری کا اعلان

اسلام آباد(کائنات نیوز)  وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رواں سال چھ گرہن ہو ں گے جن میں سے چار چاند گرہن اور دو سورج گرہن ہو ں گے سورج گرہن سے جڑی توہم پرستی کی کہانیاں آخری سانسیں لے رہی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اس سال چھ گرہن ہونے ہیں،

چار چاند گرہن اور دو سورج گرہن، اس سال کا دوسرا گرہن 14 دسمبر کوہوگا لیکن وہ پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔ اتوار کو مکمل سورج گرہن سکھر اور اس کے گردو نواح میں دیکھا گیا باقی علاقوں میں جزوی گرہن رہا ،فواد چوہدری نے گرہن سے متعلق مزید کہا کہ جب انسان کا علم بہت محدود تھا تو توہم پرستی بھی عروج پر تھی ، ہر شے جو پسند آتی تھی اسے خوش قسمتی اور جس چیز سے خوف آتا تھا اسے عذاب سے جوڑ دیا جاتا تھا، گرہن بھی ایسا ہی عمل تھا، اب سائنس نے گرہن کی قلعی کھول دی ہے تو اس سے جڑی توہم پرستی کی کہانیاں بھی آخری سانسیں لے رہیں ہیں

نوراں کنجری اور امام مسجد کی حیران کر دینے والی داستان

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!