کورونا وائرس کے دوران ڈاکٹرز نے دھرنے اور مظاہروں کا اعلان کر دیا

ڈاکٹرز

کائنات نیوز! ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن آزاد کشمیر نے پیر سے دھرنے اور مظاہروں کا اعلان کردیا۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے پریس کانفرنس کی اور مطالبات کی عدم منظور ی کی صورت میں2 روز بعد آزاد کشمیر اسمبلی کے گیٹ پر دھرنے کا اعلان کیا۔صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ( وائی ڈی اے)ڈاکٹر فہیم نے کہاکہ آزاد کشمیر کے تمام ڈاکٹروں کو مراعات دی جائیں۔

انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں آبادی کے تناسب سے ڈاکٹرز کی آسامیاں تخلیق کی جائیں۔ڈاکٹر فہیم نے کہاکہ آزاد کشمیر حکومت ہمارے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں، یہاں کے تمام ہسپتال کورونا مریضوں سے بھرچکے ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا وائرس سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں

ملکی مفادات کا دفاع کرنا ہمیں اچھی طرح سے آتا ہے، شاہ محمودقریشی

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!