سی ایس ایس پاس کرنے والی پانچ بہنوں کا خاندان کووڈ 19کا شکار

لاہور (کائنات نیوز)  کورونا وائرس بلاتفریق ملک کے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔ بد قسمتی سے اس میں ایسے بھی لوگ شامل ہیں جنھوںنے اپنی اپنی فیلڈمیں نمایاں کامیابیاں حاصل کررکھی ہیں۔ حال ہی میں پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا پر سی ایس ایس امتحان پاس کرنے والی پانچ بہنوں کی خبریں گردش کرتی دکھائی دیں

۔ پورے ملک کے لوگوں نے خواتین کےلئے عزم و ہمت کی مثا ل بننے والی ان بہنوں کی محنت کو خوب سراہا ۔لیکن بدقسمتی سے اب اس خاندان کے بارے میں ایک ایسی خبر آگئی ہے جسےسن کر یہ گمان ہونےلگتا ہے کہ اس خاندان کی خوشیوں کو کسی کی نظر لگ گئی ہے۔اس خاندان کی ایک لڑکی سسی شیر ملک جو کہ ملٹری لینڈ ز اینڈ کنٹونمنٹ گروپ میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں جو کووڈ 19کی شکایت ہوگئی ہے۔ یہ بات ان کے ایک کولیگ اے سی پی سید فضل شاہ نے ٹوئٹر پر شئیرکی ۔ دوسری جانب ان بہنوں کے والد نے رابطہ کرنےپر بتایا کہ سب سے پہلے ضحی شیر ملک کو کرونا وائرس کی علامت ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد گھر کے سب لوگوں کو کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہم سب لوگوں نے خود کو گھرمیں قرنطینہ کررکھا ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران پاکستانیوں نے انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ کیا چیز سرچ کی

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!