میں تمہیں مارڈالوں کی ،شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بابراعظم کوایساکیا ‌کہا،جانیں

اسلام آباد(کا ئنا ت نیوز ) قومی ٹی ٹوئٹنی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور شعیب ملک اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہمراہ انسٹاگرام پرلائیوسیشن میں گفتگوکررہے تھے دونوں پاکستانی کرکٹرز اپنے اکٹھے کھیلنے کے تجربات اپنے مداحوں سے شیئرکررہے تھے کہ شعیب ملک نے بابراعظم سے پوچھاکہ وہ بتائیں جتنے بھی شادی شدہ کرکٹرز ہیں

ان کی بیویوں میں سے وہ کس بھابھی کوسب سے زیادہ پسندکرتے ہیں ۔بابراعظم نے اس سوال کے جواب پرکہاکہ وہ کپتان سرفراز احمدکی بیوی خوشبخت کواپنی فیورٹ بھابھی قراردیتے ہیں اس بات کوسن کرثانیہ مرزا نے لائیوسیشن میں کمنٹ کیااورکہاکہ وہ بابراعظم کومارڈالیں گی انہوں نے مذاق مذاق میں یہ بھی کہاکہ وہ اب بابراعظم کوکبھی اپنے صوفے پربھی سونے کی اجازت نہیں دیں گی۔اس بات کرسابق پاکستانی کرکٹر اظہرمحمودکی بیوی ایباقریشی نے بھی خود کوفیورٹ بھابھی کے طورپرمنتخب نہ کرنے پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ اب ان کوہمارے گھرآنے کی ضرورت نہیں بعد میں کمنٹس پرردعمل دیتے ہوئے اظہرمحمود نے بھی کہاکہ ’’یہ توہوگا‘‘تاہم سرفراز کی اہلیہ خوشبخت نے بابراعظم کی جانب سے ان کوفیورٹ بھابھی قراردینے پران کاشکریہ اداکیا۔

فرعون کی قبر پر لکھی 3800 سال پرانی تحریر نے سائنسدانوں کو بھی حیران کر دیا

اپنی رائے کا اظہار کریں