فرعون آج بھی زندہ پاکستان میں ، حویلی میں کام نہ کرنے پر بااثر شخص نے خاتون کو برہنہ کردیا

اسلام آباد (کائنات نیوز ) پاکستان میں ان دنوں کرونا کا عذاب ہے تاہم لگتا ہے جیسے ہمیں اب بھی اپنے اعمال پر غور کرنے کا موقع نہیں مل سکا کہ ابھی بھی ہم فرعونیت کی مثالیں قائم کر رہےہیں اور ایسا لگتا ہے کہ جیسے انسانیت دم توڑتی جا رہی ہو ۔ اب تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق نارووال کے علاقے مرید کے میں حویلی میں کام نہ کرنے پر با اثر شخص نے

خاتون کو برہنہ کر دیا ، تفصیلات کے مطابق ضلع نارووال کے علاقے مریدکےمیں بااثر شخص کی حویلی میں کام نہ کرنا جرم بن گیا، خاتون کو برہنہ کر کے سر کے بال مونڈ دئیے گئے۔بتایا گیا ہے کہ مریدکے میں خاتون نے بااثر شخص کی حویلی پر کام سے انکار کیا تو وہ مشتعل ہوگیا۔ بااثر شخص خاتون کے گھر میں داخل ہوگیا۔خواتین پر تشدد کیا اور ایک خاتون کو برہنہ کر کے اس کے سر کے بال کا ٹ دئیے۔واقعے کے خلاف علاقے میں سخت غم وغصہ پھیل گیا۔علاقہ مکینوں نے جی ٹی روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ بااثر شخص کے کہنے پر پولیس نے متاثرین کے خلاف 5 مقدمات بھی درج کیے ہیں۔

آزادی کے بعد اسلام آباد میں پہلا مندر تعمیر کرنے کا فیصلہ، آپ کی کیا رائے ہے

اپنی رائے کا اظہار کریں