اللہ کا عذاب یا پھر کچھ اور! افریقہ کے صحرائے اعظم میں اٹھنے والی دُھول امریکہ کی طرف بڑھنے لگی۔

واشنگٹن (کائنات نیو )  افریقا کے صحرائے اعظم سے اٹھنے والی دھول جزائر غرب الہند کے ملکوں پر چھانے لگی،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحرائے اعظم یا صحرائے صہارا کی یہ دھول تیزی سے وسطی امریکا کی جانب بڑھ رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کی وجہ حالیہ دنوں میں افریقا میں آنے والے مٹی کے طوفان ہیں جس کی وجہ سے اتنی بڑی مقدار میں دھول فضا میں پھیل گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دھول کے باعث جزائر غرب الہند میں ہوا کا معیار انتہائی نیچے گر چکا ہے اور عام طور پر نیلگوں نظر آنے والا کیریبین ملکوں کا آسمان اب سرمئی نطر آنے لگا ہے۔

دنیا کا پہلا 25 منزلہ سونے کا ہوٹل تیار ہو گیا ہے!

اپنی رائے کا اظہار کریں