ماشاءاللہ !مدینہ منورہ میں کرونا وائرس کا اب ایک بھی کیس نہیں

مدینہ منورہ (کائنات نیوز)  سعودی عرب میں اب تک کرونا وائرس کے ایک لاکھ 60ہزار کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں لیکن مسلمانوں کے لیے عقیدت کا بلند ترین مقام رکھنے والے شہر مدینہ منورہ میں اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے خصوصی کرم سے وائرس مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے اور یہاں پر وائرس سے متاثرہ آخری مریض تک صحت یاب ہوچکا ہے۔

مدینہ منورہ میں کرونا وائرس کا پہلا کیس مارچ کے مہینے میں رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد 13مزید لوگوں میں وائرس کی موجودگی کی تشخیص ہوئی۔آخری مریض کا تعلق العیس سے تھے لیکن اب یہ شہر مکمل طور پر کرونا وائرس کی وبا سے پاک ہوچکا ہے۔ اس خبر پر مدینہ منورہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بھی اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس وبائی مرض کا جلد خاتمہ کرے تاکہ حرمین شریفین میں رونقیں پھر سے دیکھنے کوملیں۔

اگرمہنگائی سے بچنا چاہتے ہیں تو حضرت علی ؓ کی یہ شاندار ترکیب اپنائیں

اپنی رائے کا اظہار کریں