میں تومذاق کررہی تھی آپ لوگو ں نے سچ ہی سمجھ لیا

کراچی (کائنات نیوز) معروف گلوکارہ صنم ماروی نے گزشتہ روز گھریلوتنازعات کے بعد گلوکاری چھوڑنے کااعلان کیاتھاتاہم 24جون کوانہوں نے گلوکاری میں واپسی کااعلان کردیا۔صنم کی جانب سے گلوکاری کوخیرباد اس وقت کہاگیاجب ان کی سوتیلی بہن ریشماں پروین نے ان پرشدیدالزامات لگاتے ہوئے ان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی تھی

۔ریشماں پروین نے 22جون کوسندھی زبان میں ایک مختصرویڈیوبیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ ان کی بہن صنم ما روی نے نجی گارڈز کے ساتھ ان کے گھرمیں گھس کرانہیں تشدد کانشانہ بنایا۔قریباً 2منٹ دورانیے کی اس ویڈیومیں ریشماں پروین نے دعویٰ کیاتھاکہ ان کے گھرمیں گھس کراس لیے انہیں تشدد کانشانہ بنایاگیااورقتل کی دھمکیاں دی گئیں کیونکہ وہ ان کی تیسری شادی سے متعلق باتیں جانتی تھیں۔ریشماں پروین نے دعویٰ کیا کہ صنم ماروی نے حامد خان سے فروری میں خلع کے بعد کےبعد کبیب نواز نامی لڑکے سے شادی کرلی ہے۔سوتیلی بہن کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صنم ماروی نے سندھی نیوز چینل (ٹائمز نیوز) سے بات کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ آئندہ 15 سے 20 دن میں گلوکاری کو چھوڑ دیں گی۔صنم ماروی نے جذباتی انداز میں کہا تھا کہ جب ان کے اہل خانہ ہی ان کے دشمن بن جائیں اوران کی ملکیت اورپیساہی ان کے تنازعات کاسبب بنے تووہ ایسے شعبے میں مزیدکام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔صنم ماروی نے اپنے خاندانی جھگڑے کو مداحوں کے تنازع سے جوڑتے ہوئے کہا کہ ان کے گلوکاری چھوڑنے کی ایک وجہ سندھی مداحوں کی جانب سے ان کی کردارکشی کرنا بھی شامل ہے۔گلوکارہ نے دعویٰ کیا تھا کہ خاندانی جھگڑے سامنے آنے کے بعد سندھ کے مداح ان کی کردارکشی کرتے ہوئےان کے لیے نامناسب زبان استعمال کررہے ہیں اوروہ مزیدگلوکاری نہیں کرناچاہتیں

۔صنم ماروی نے یہ دعویٰ کیاکہ سندھ کے مداحوں نے ہمیشہ ان کی کردارکشی کی۔جب کہ پاکستان بھر کے دیگر مداحوں نے انہیں عزت دی۔انہوں نے یہ دعا بھی کی تھی کہ اب سندھ کی سرزمین کسی اچھے گلوکار کے لیے ترس جائے گی اورکوئی بھی شاہ سچل اورسامی کوگانے والاگلوکارسندھ کونہ ملے گاصنم ماروی کی جانب سے خاندانی تنازع کوسندھ کے مداحون سے جوڑنے پربعض مداح ان سے ناراض بھی دکھائی دیے اور کہا کہ صنم ماروی کو پہلا پیار اور پہلی شہرت سندھ کے لوگوں نے ہی دی اور گلوکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔جس کے بعد گلوکارہ نے ایک ویڈیو جاری کرکے سندھ کے تمام مداحوں سے اپنے رویے پر معافی بھی مانگی اور مداحوں کو منانے کے لیے انہوں نے گلوکاری کرنے کا اعلان بھی کیا۔صنم ماروی نے اپنے فیس بک پیج پر تقریبا ساڑھے 7 منٹ کی سندھی زبان میں جاری کی گئی ویڈیو میں گزشتہ روز موسیقی چھوڑنے کے اعلان کی وضاحت کرتےہوئے کہا کہ ان کے کہنے کا مقصد تھا کہ سندھ کے عوام نے ان کا بیان سنے بغیر ہی ان پر تنقید کرنا شروع کردی، جس وجہ سے انہوں نے غصے میں آکر موسیقی چھوڑنے کا اعلان کیا۔وضاحتی ویڈیو میں صنم ماروی اپنے خاندانی معاملات پر بات کرتے ہوئے جذباتی بھی ہوگئیں اور کہا کہ شوہر سے خلع کے بعد انہوں نے تاحال اپنے بچوں کو نہیں دیکھا اور وہ ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ہی یہ جنگ لڑ رہی ہیں۔

صنم ماروی نے سندھ کے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے نام سے سرزمین سندھ کی ہیروئن ماروی کا نام نکال لیا جائے تو وہ کچھ بھی نہیں رہیں گی اور وہ سندھ کے مداحوں کو برا بھلا کہنے کی بات سوچ بھی نہیں سکتیں۔گلوکارہ نے مداحوں کو کہا کہ انہوں نے ان سندھی مداحوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جو ان کے بیان سے قبل ہی انہیں جھوٹا کہہ کر ان کی کردارکشی کر رہے تھے اور ایسے ہی چند افراد کے عمل کی وجہ سے انہوں نے غصے میں آکر گلوکاری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔صنم ماروی نے اپنے فیس بک پیج پر سندھی زبان میں ایک پوسٹ میں واپس گلوکاری کی جانب آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ناراض مداحوں کو منانے کے لیے سرزمین سندھ پر شاہ عبداللطیف بھٹائی کا کلام آکر گائیں گی۔تاہم گلوکارہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کب اور کس شہر میں آکر مداحوں کے لیے فن کا مظاہرہ کریں گی، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ حیدرآباد میں میوزک کنسرٹ منعقد کریں گی۔ویڈیو میں صنم ماروی نے اپنی سوتیلی بہن کی جانب سے تیسری شادی کے دعوے پر بھی کوئی وضاحت نہیں کی، تاہم انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر ان کی بہن ان پر تشدد کے الزامات لگا رہی ہیں تو وہ تشدد کے ثبوت سامنے لے آئیں۔خیال رہے کہ صنم ماروی اور ریشماں پروین کی والدہ ایک ہی ہے، تاہم دونوں کے والد الگ ہیں، صنم ماروی کے والد بھی سندھ کے معروف گلوکار تھے

اور ان کے قتل کے بعد ان کی والدہ نے دوسری شادی کی۔صنم ماروی کی والدہ کو دوسرے شوہر سے ریشماں پروین ہوئیں اور صنم ماروی نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنی چھوٹی سوتیلی بہن کی پرورش ایک والدہ کے طور پر بھی کی۔

لاک ڈاؤن کے دوران پاکستانیوں نے انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ کیا چیز سرچ کی

اپنی رائے کا اظہار کریں