یا اللہ رحم،کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 148ہلاکتیں

اسلام آباد (کا ئنا ت نیوز) کرونا وائرس کی صورتحال پاکستان میں ابتر ہونے لگ گئی ہے۔گزشتہ 24گھنٹوںمیں ہلاکتوں کی انتہائی تشویشنا ک صورتحال سامنے آگئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں میں اس موذی وائرس کا شکار ہو کر مزید 148افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد ملک میں مرنےوالوں کی مجموعی تعداد 3309ہو گئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 81 ہزار 307 مریض صحت یاب ہو گئے۔ صوبہ پنجاب میں کورونا کے اب تک 71 ہزار 191 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 74 ہزار70 ، خیبرپختونخوا میں 23 ہزار 887، بلوچستان میں 9 ہزار 817، اسلام ا?باد میں 11 ہزار 710، آزادکشمیر میں 930 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 365 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 602 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

کرونا وائرس کا خاتمہ صرف 34 منٹ میں، سائنسدانوں نے خوشخبری سنا دی

اپنی رائے کا اظہار کریں