دُعاوں کی اپیل، محمد حفیظ میں کرونا وائرس کی علامات شدید ہونے لگ گئیں

لاہور (کا ئنات نیوز)  محمد حفیظ کی بگڑتی ہوئی صحت پر نئی حیران کن صورتحال سامنے آنے لگ گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل رائونڈ کرکٹر کا کرونا ٹیسٹ کروایا جس کا رزلٹ پازیٹو آیا تھا لیکن اس کےبعد پرائیویٹ لیب نے ان کاجو ٹیسٹ کیا اس کا نتیجہ منفی آیا۔ تاہم اب ایک بار پھر ان میں کرونا وائرس کی شدید علامات ظاہر ہونے لگ گئی ہیں

۔ٹیلی کانفرنس کے دوران حفیظ کو 13مرتبہ کھانستا ہوا پایا گیا جس کے بعد اینکرنے اس سے خیریت دریافت کی۔ حفیظ نے اس سوال پر کہا کہ یہ معمول کی کھانسی ہے۔ اب اس صورتحال کے بعد پاکستان میں ٹیسٹنگ کےنظام پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ اب کل کرکٹرکا ری ٹیسٹ ہوگا۔

سابق کپتا ن شاہد خان آفریدی کاکوروناٹیسٹ مثبت،بھارتی انتہاپسندوں نے اپنی اوقات دکھادی

اپنی رائے کا اظہار کریں