پاکستان کو ایک اور بڑا دھچکا ؟سابق امیرجماعت اسلامی سیدمنورحسن انتقال کرگئے

اسلام آباد(کائنات نیوز) جماعت اسلامی کے سابق امیرسیدمنورحسن انتقال کرگئے ۔جماعت اسلامی کے سابق امیر کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے ۔نماز جنازہ اورتدفین کااعلان کچھ دیربعد کیاجائے گا۔آپ اگست 1944 ء میں دہلی میں پیدا ہوئے۔ آزادی کے بعد ان کے خاندان نے پاکستان کو اپنے مسکن کے طور پر چنا اور کراچی منتقل ہو گئے۔

انہوں نے 1963 ء میں جامعہ کراچی سے سوشیالوجی میں ایم اے کیا۔ پھر1966 ء میں یہیں سے اسلامیات میں ایم اے کیا۔1963 ء میں اسلامی ریسرچ اکیڈمی کراچی میں اسسٹنٹ کی حیثیت سے شامل ہوئے اور اس کے سیکرٹری جنرل کے عہدے تک ترقی کی۔ ان کی زیِر قیادت اس اکیڈمی نے ستر (70) علمی کتابیں شائع کیں۔

انتظار کی گھڑیاں ختم، اگست کے پہلے ہفتے میں کیا ہونے جا رہا ہے

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!