بھکا ری کے اکا ؤنٹ میں اتنی بڑی رقم کہا ں سے آئی بھکا ری کا حیران کن دعوہ

ملتان (کا ئنات نیوز) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شوکت بھکاری نامی شخص انگریزی میں بات کررہا ہے اور اپنے ذرائع آمدن بتارہا ہے۔شوکت بھکاری کا کہنا تھا کہ وہ شاہ جمال میں رہتا ہے، میرا کام بھیک مانگنا ہے، میں نے 10 جماعتیں پاس کی ہیں، جب میں 10 جماعتیں پاس کرگیا تو میں ضلع مظفر گڑھ کے ایم پی اے کے پاس گیا،

میں نے ان سے کہا کہ مجھے کوئی نوکری دلوادیں، اس نے کہا کہ ہم آپکو نوکری نہیں دے سکتے، اسکے بعد شوکت بھکاری ملتان کی سڑکوں کا شہزادہ بن گیا۔شوکت بھکاری کا کہنا تھا کہ میں روزانہ 1000 روپے کماتا ہوں اور 30 دن کا 30 ہزار کماتا ہوں اور ایک سال کا 3 لاکھ 65 ہزار کمارہا ہوں۔ میں نہ پٹرولذیزل ضائع کرتا ہوں، میرا ملتان کے کسی بھی ہوٹل پر کھانا پینا فری ہے، مجھے ایک شخص نے کہا کہ تم ایک روپیہ کیوں مانگتے ہو؟ مجھے علم ہے کہ آج کے دور میں کسی کی بھی جیب میں ایک روپیہ کھلا نہیں ہوتا، تب وہ مجھے 5 یا 10 روپے دیگا۔اس موقع پر شوکت بھکاری نے اپنا بنک اکاؤنٹ نمبر بھی بتایا اور کہا کہ شوکت بھکاری کا روزانہ 1000 روپیہ حبیب بنک کے اس اکاؤنٹ میں جمع ہورہا ہے۔ شوکت بھکاری کا کہنا تھا کہ میرے اکاؤنٹ میں تقریبا 18 لاکھ روپیہ ہے، آپ میری بات پر یقین نہیں کریں گے۔اسکے بعد شوکت بھکاری ثبوت کے طور پر حبیب بنک کا کاغذ دکھاتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ دیکھ لیں میرے بنک اکاؤنٹ میں 18 لاکھ 10 ہزار روپیہ ہے۔شوکت بھکاری نے مزید انکشاف کیا کہ اس نے سٹیٹ لائف میں بیمہ بھی کروارکھا ہے اور وہ سالانہ 84 ہزار روپے جمع کراتا ہے اور 20 سال بعد مجھے انشورنس کی ایک کروڑ روپے رقم ملے گی

اور میں 2035 میں کروڑپتی بن جاؤں گا۔اس موقع پر شوکت بھکاری نے شعروشاعری شروع کردی اور اشعار سناکر خوب داد وصول کی۔واضح رہے کہ شوکت بھکاری سے متعلق ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی کہ وہ بھکاری ہے یا کوئی فنکار لیکن جس طرح سے وہ اپنے متعلق بتارہا ہےکہ اس سے یہی ظاہر ہورہا ہے کہ وہ بھکاری ہی ہے اور علاقے میں شوکت بھکاری کے نام سے جانا جاتا ہے۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں