ڈپریشن کابہترین علاج،اللہ تعالیٰ نےنسان کوکبھی اکیلانہیں چھوڑتا

کراچی (کا نئا ت نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنبل اقبال نے ڈپریشن کا علاج بتاتے ہوئے کہا ہے کہ نماز ڈپریشن کو ختم کر دیتی ہے۔ڈپریشن کی وجہ سے خودکشی کرنے والے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی موت کے بعد سے ہر ایک شخص ذہنی صحت کے حوالے سے بات کرتا نظر آرہا ہے ایسے میں معروف اداکارہ سنبل اقبال نے بھی

اس مسئلے پر اپنےخیالات کا اظہار کیا ہے۔سنبل اقبال نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری میں قرآن پاک کی ایک آیت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھاکہ اسلام لوگوں کوامید دلانے کی ترغیب دیتاہے پھرچاہے اس شخص نے کتناہی بڑاگناہ کیوں نہ کیاہویاوہ کتنی ہی بڑی تکلیف سے کیوں نہ گزراہو۔اداکارہ نے لکھاکہ یہ اس وجہ سے ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کی اپنے بندوں پررحمت ہمیشہ قائم رہتی ہے اوراگر کبھی کبھی ہم یہ سوچتے ہیں کہ ہم اکیلے ہیںاورہمارے ساتھ کوئی نہیں جوہماری مددکرے تویہ بات یادرکھیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہمارے ساتھ موجودہوتاہے ۔ وہ کبھی اپنے بندوں کو اکیلا نہیں چھوڑتا ہے۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’نماز قائم کریں کیونکہ نماز ڈپریشن، احساس کمتری اور افسردگی جیسے مسائل سے نجات دلاتی ہے اور اللّہ سے دُعا کریں۔‘سنبل اقبال نے لکھا کہ ’میں نے بہت سے لوگوں کو دیکھا ہے کہ ذہنی سکون کے لیے ادویات لیتے ہیں، ڈاکٹر سے رجوع کرتے ہیں لیکن یہاں میں آپ کو بتانا چاہوں کہ ہمارے مذہب میں ہی اس مسئلے کا علاج ہے بس ذرا غوروفکر کی ضرورت ہے۔‘اداکارہ نے لکھا کہ ’اب وقت آگیا ہے کہ ذہنی صحت کو سنجیدگی سے لیا جائے اور اپنے آس پاس کے لوگوں کی مدد کی جائے۔

‘اُنہوں نے لکھا کہ ’ذہنی مسائل بظاہر تو نظر نہیں آتے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ کسی کو ڈپریشن نہیں ہے بس ہمیں محسوس کرنے کی ضرورت ہے۔‘واضح رہے کہ اس سے قبل زارا نور عباس نے بھی اپنی ذہنی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ اُنہیں لاک ڈاؤن کے دوران کلینیکل ڈپریشن کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ڈاکٹروں نے اُنہیں اس کا علاج کروانے کی ہدایت بھی کی تھی

بھکا ری کے اکا ؤنٹ میں اتنی بڑی رقم کہا ں سے آئی بھکا ری کا حیران کن دعوہ

اپنی رائے کا اظہار کریں