بارشیں ہی بارشیں ،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

لاہور(کائنات نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بارش کا امکان ہے۔ آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، بالائی وسطی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان ،کشمیر سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں

گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ محکمہ موسمیات نے آج لاہور گوجرانوالہ،گجرات ،سیالکوٹ راولپنڈی سمیت متعدد شہروں میں بارش کا امکان ہے ۔ فیصل آباد میں بھی آسمان پر کالے بادل چھا ئے رہے اور بوندا باندی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں