غربت کا جن بے قابو ہو گیا ،لوگ بچوں کو آن لائن فروخت کرنے پر مجبور

تہران(کائنات نیوز) ایران میں غربت اور افلاس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ایسے خاندان بھی موجود ہیں جو اپنے بچوں کا بوجھ اٹھانے سے قاصرہوچکے ہیں۔ والدین اپنی رضامندی سے اپنے بچوں کو انسٹا گرام اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے فروخت کرنے پرمجبور ہیں۔ایران میں ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے تین ایسے افراد کو حراست میں لیا ہے

جن پر آن لائن بچوں کی خریدو فروخت کا دھندہ چلانے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کا کہنا ہےکہ والدین خود انہیں اپنے بچے چند ڈالروں کے عوض فروخت کرتے ہیں۔پولیس فروخت کیے گئے دو بچوں کی شناخت کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے، جن میں سے ایک کی عمر چند دنوں سے زیادہ نہیں ہے جبکہ دوسرا دو ماہ کا ہے، تیسرے بچے کی تلاش جاری ہے۔ ایک غریب خاندان نے اپنے دو بچے 50 ملین ایرانی ریال اور 100 ملین ایرانی ریال میں فروخت کیے جب کہ تیسرے بچے کی قیمت 9500ریال میں فروخت کرنے کی پیش کش کی گئی ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے 2017 میں ایران کو دنیا میں انسانی اسمگلنگ سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ میں ان ممالک کی فہرست میں “تیسرا بڑا ملک قرار دیا تھا۔

ڈپریشن کابہترین علاج،اللہ تعالیٰ نےنسان کوکبھی اکیلانہیں چھوڑتا

اپنی رائے کا اظہار کریں