خبردار، ہوشیار!کرونا اسپرے کی آڑ میں ڈاکو وارداتیں کرنے لگے، سونااور نقدی لے کر فرار

جڑانوالہ(کائنات نیوز) پنجاب کی تحصیل جڑانوالہ کے علاقے ظفر وال میں تین ڈاکو گھر والوں کو بے ہوش کرکے سونا اور نقدی لوٹ کر فرارہوگئے۔ اہلخانہ نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ کورونا کا جراثیم کش اسپرے کرنے کے بہانے 3 ڈاکو گھر میں داخل ہوئے، اسپرے کیا تو گھر میں موجود تمام افراد بے ہوش ہوگئے۔

گھر والوں کے بے ہوش ہونے کے بعد ڈاکو 2 تولہ سونا اور ایک لاکھ روپے نقد لے کر فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بے ہوشی کی حالت میں اہل خانہ کو اسپتال لایاگیا جب کہ اہلخانہ کے بیانات کی روشنی میں معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

یا اللہ رحم! کورونا تو کچھ بھی نہیں، اس سے بھی بڑی آفات آنیوالی ہیں، لاکھوں اموات کی پیشنگوئی کر دی گئی

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!