تربوز کھانے کے بعد کبھی بھی یہ مشروب مت پئیں۔۔ کیا بڑا نقصان ہو سکتا ہے ؟

جھنگ(کائنات نیوز) جھنگ کے علاقے موضع یارے والا میں تربوز کھا نے سے دو بچوں سمیت آٹھ افراد کی حالت غیر ہوگئی۔متاثرہ افراد میں سے نوعمر مہوش ٹی ایچ کیو ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق شورکوٹ کے علاقے موضع یارے والا میں تربوز کھا نے سے دو بچوں سمیت آٹھ افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ جس پر ان کوفوری طور پر ہسپتال منتقل کیا .

نوعمر مہوش جاں بحق ہو گئی جب کہ متاثرہ چار خواتین کی حالت نازک ہے۔متاثرہ خواتین میں نازیہ، سعدیہ،شمائلہ اور پروین شامل ہیں جبکہ مردوں میں منظور،شہادت اور احمد کی حالت تسلی بخش بتا ئی جا رہی ہے۔ہسپتال ذرائع کی مطابق متاثرہ افراد نے تربوز کھا کر لسی پی تھی جس کے فوری بعد ان کو فوڈ پوائزنگ ہو گئی اور ان کی حالت غیر ہو گئی جس پر انہیں ہسپتال لایا گیا جہاں ان کو ایمرجنسی ڈاکٹرز کی جانب سے طبی امداد دی جارہی ہے۔

خبردار! حاملہ خواتین میں کورونا وائرس کی شدت کتنی سنگین ہوتی ہے؟ تحقیق نے سنسنی پھیلادی

اپنی رائے کا اظہار کریں