کڑی کے پتوں کو جلانے کا ایسا حیران کن فائدہ سامنے آگیا جو آپ نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا

کائنات نیوز! کڑی کے پتوں کا اب تک ہم یہی ایک استعمال جانتے تھے کہ انہیں کڑی بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن اب ماہرین نے ان کو جلائے جانے کے کچھ ایسے حیران کن طبی فوائد بتا دیئے ہیں کہ کبھی کسی نے سوچے بھی نہ تھے۔ theheartysoul.com کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے

کہ گھر میں کڑی کے پتے جلانے سے خون کی شوگر اور نظام تنفس کی بیماریوں سمیت کئی طرح کے عارضے لاحق ہونے کا امکان کم ہو جاتا ہے اور جو ان بیماریوں میں مبتلا ہوں انہیں بھی افاقہ ہوتا ہے۔ کڑی کے پتے انٹرلیوکین نامی پروٹین کی پیداوار کم کر سکتے ہیں۔ یہ پروٹین مدافعتی نظام پیدا کرتا ہے جو جسم میں انفلیمیشن کا سبب بنتا ہے اور یہ انفلیشمین نظام تنفس کے مریضوں کے لیے بہت خطرناک ہوتی ہے۔ اس کے لیے کڑی کے پتے پانی میں ابالیں اور ان کی بھاپ ناک کے ذریعے سانس کے ساتھ اندر لیجائیں۔ یہ کرتے ہوئے اپنا چہرہ براہ راست بھاپ کی زد میں آنے سے بچائیں، کہ اس کے جل جانے کا خدشہ ہو گا۔ کڑی کے پتے زخموں کو ٹھیک کرنے اور اس کے درد سے آرام پانے میں بھی مفید ثابت ہوتے ہیں۔اس کے لیے پتوں کو پیس کر ان کی پیسٹ بنائیں اور زخم پر لگائیں۔ اس سے زخم کے درد سے فوری نجات مل جائے گی اور زخم بھی جلد بھر جائے گا۔بلڈ شوگر اور کولیسٹرول کے مریض اگر کڑی کے پتے پیس کردن میں دو بار استعمال کریں تو نہ صرف یہ کہ ان کی بلڈ شوگر اور کولیسٹرول کم ہو کر مستحکم سطح پر آ جائے گا بلکہ جسم میں اچھے کولیسٹرول کی مقدار بھی بڑھے گی۔ کڑی کے پتے اینٹی فنگل بھی ہیں، انگلیوں کے درمیان اور دیگر جن جگہوں پر آپ کو فنجائی اور اسی نوع کی دیگر انفیکشنز کا سامنا رہتا ہے اس جگہ پر کڑی کے پتوں کا تیل لگائیں۔

ان تمام فوائد سے بڑھ کر کڑی کے پتے کینسر کے خلاف بھی مدافعت رکھتے ہیں۔ اگر آپ مختلف کھانوں میں ان کا استعمال کریں تو آپ کو کینسر لاحق ہونے کے امکانات کم ہو جائیں گے، بالخصوص کولوریکٹل کینسر (Colorectal Cancer)کے۔کڑی کے پتوں میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کینسر زدہ خلیات کو بڑھنے سے روکتی ہیں۔ آپ کڑی کے تیل کی مالش کرکے بھی اس کے کئی فوائد پا سکتے ہیں۔ جن لوگوں کا نیند کا معیار بہت برا ہے وہ سونے سے قبل تولیے پر اس تیل کے چند قطرے گرائے اور اس تولیے کو اپنے تکیے کے ساتھ رکھ دیں۔ صبح آپ ہشاش بشاش اٹھیں گے اور پورا دن توانائی سے بھرپور گزرے گا۔کڑی کے پتوں کو گھر وں میں پائے جانے والے کیڑے مکوڑوں سے نجات کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کڑی کے پتوں کی خوشبو حشرات کو دور بھگاتی ہے اور انہیں انڈے دینے اور ان سے بچے نکلنے سے روکتی ہے۔ اس مقصد کے لیے آپ کڑی کے پتوں کے تیل کے چند قطرے روئی کے ٹکڑوں پر لگائیں اور ان ٹکڑوں کو کپ بورڈمیں اور دیگر جگہوں پر رکھ دیکھیں۔اگر تیل دستیاب نہیں تو آپ خالی پتے بھی کچن میں مختلف جگہوں پر رکھ سکتے ہیں۔ اس سے بھی حشرات کو بھگانے میں بہت مدد ملے گی۔ کڑی کے پتوں کی چائے بھی کئی فوائد کی حامل ہے۔ اگر آپ کو بہت زیادہ سردی لگ رہی ہے یا خون کے انجماد کی صورتحال درپیش ہے

تو کڑی کے تین سے چار پتے دو کپ پانی میں ڈالیں اور اوپر ڈھکن دے کر تین منٹ تک ابالیں۔ پھر برتن کو چولہے سے اتار کر اسی طرح 4منٹ کے لیے رکھ دیں اور پھر اس پانی کو کپ میں ڈال کر پی لیں۔ آپ اس میں حسب ذائقہ چینی بھی شامل کر سکتے ہیں۔ کڑی کے پتے ذہنی پریشانی سے نجات پانے اور پرسکون ہونے کے لیے بھی کام آتے ہیں۔ ان میں پینین، سینیول اور لینالول نامی تین اجزاءپائے جاتے ہیں جو ذہنی پریشانی سے نجات دلانے میں اکسیر کا کام کرتے ہیں۔ ان مذکورہ تمام فوائد کے حصول کے لیے گھر میں کڑی کے پتے جلانے کا طریقہ یہ ہے کہ ”دو سے تین خشک پتے لیں اور انہیں کسی دھاتی ٹرے یا برتن وغیرہ میں رکھ کر آپ لگا دیں۔ تاہم انہیں آگ لگانے سے پہلے کمرے کا دروازہ اور کھڑکیاں بند کر لیں تاکہ اس کی خوشبو تادیر کمرے میں مقید رہے۔

کینسر سے بچائو کا حیرت انگیز علاج، بس بادام اس طریقے سے کھائیں

اپنی رائے کا اظہار کریں